جماعت اسلامی کی اپیل پر نوابشاہ میں یوم احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوابشاہ (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا گیا۔ یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر 20 نکاتی امریکی ایجنڈے کی خاموش حمایت کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔نوابشاہ پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد برادر طارق جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی لہریں اٹھ رہی ہیں، گاؤں، قصبوں اور شہروں میں ریلیاں نکل رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح اعلان کرے کہ پاکستان صرف آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، ورنہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔نائب امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد سرور احمد قریشی نے کہا کہ فلسطین ہماری ریڈ لائن ہے۔ وزیراعظم کے ایک ٹویٹ نے قوم میں سوال پیدا کر دیا ہے کہ کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے؟ بدقسمتی سے حکومتی وضاحتیں عوامی شکوک کو کم کرنے کے بجائے مزید سوالات پیدا کر رہی ہیں۔ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو گلی گلی اور محلے محلے عوامی مزاحمت کی لہر کھڑی ہو گی۔امیر جماعت اسلامی نوابشاہ برادر نجف رضا نے کہا کہ قوم اسرائیل کو تسلیم کرنے والے حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا نام نہاد غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی دور کی بحالی ہے جس میں آزاد فلسطینی ریاست کا کوئی ذکر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور اْن کے جائز مطالبات کے لیے پرامن مزاحمت اور سیاسی جدوجہد ان کا حق ہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور فلسطین و کشمیر کے عوام کے ساتھ حقیقی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کو تسلیم
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی، لیاقت بلوچ
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔