غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ، فرانس، اسپین، بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم پولیس نے 450 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ میں جاری نسل کُشی کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ اسپین کے شہر بارسلونا میں شرکاء نے فلسطین کی آزادی کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلسل چوتھے روز احتجاج جاری رہا، مظاہرین نے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری ظلم روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔
میکسیکو میں طلبہ نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خاموش احتجاج کیا، جبکہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بھی غزہ میں مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
اسی طرح یمن، بنگلادیش اور یونان میں بھی فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
سزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
سزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ (سب نیوز)بنگلا دیش نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کی جانب سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت کے حکم کے بعد بھارت سے فوری طور پر حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر کو جسٹس محمد غلام مرتضی کی سربراہی نے 3 رکنی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے تشدد پراکسانا، قتل کے حکم کے الزام میں شیخ حسینہ کو عمر قید اور دیگر 3 الزامات میں سزائے موت سنائی۔عدالت نے بنگلادیش کے سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بھی سزائے موت کا حکم دیا۔اس فیصلے کے بعد بنگلادیش نے بھارت میں پناہ لینے والی شیخ حسینہ واجد اور کمال کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
بنگلا دیش کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور سابق وزیرِ داخلہ اسد الزمان خان کو ان کے خلاف سنائے گئے فیصلہ کے بعد فوری طور پر حوالے کرے۔بنگلادیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت دوطرفہ معاہدے کے تحت شیخ حسینہ اور سابق وزیرداخلہ کو حوالے کرنے کا پابند ہے۔بیان میں مزید کہا گیا اگر کوئی اور ملک ان افراد کو، جن پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ثابت ہو چکا ہے، پناہ دیتا ہے تو یہ ایک انتہائی غیر دوستانہ اقدام اور انصاف کی توہین ہوگی۔یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد پرتشدد مظاہروں کے بعد اگست 2024 میں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب اٹھائیسویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترامیم شامل کی جائیں گی، مصطفی کمالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم