data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اسرائیل مسلسل دو سالوں سے غزہ میں بم بر سا رہا ہے جس میں 65ہزار سے زائد معصوم بچے، خواتین اور نہتے مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے، غزہ کو نیتن یاہو نے مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے، 22لاکھ کی آبادی محصور اور بے یارو مددگار کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزار رہی ہے،انہیں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے امداد کو روکنا بد ترین جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کے شرکا کو گرفتار کرنا شرمناک اقدام،فوری طور پر انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہاکروایا جائے۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے بیانات سے آگے بڑھ کر عملاً اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے بیس نکاتی امن منصوبے پر عمل درآمد کروانا چاہتا ہے، جو کہ کسی بھی طور پر کامیاب نہیں ہو گا، جب تک غزہ کو اسرائیلی فوج خالی نہیں کرتی اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ غزہ کا کنٹرول وہاں کے لوگوں کو ملنا چاہیے۔حکومت پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی مدعا سرائی میں مشغول ہونے کے بجائے، 25 کروڑ عو ام کی ترجمانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم غزہ کے مسلئے پر متحد اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب شہیدوں کا اور مظلوموں کا خون رنگ لائیگا۔ اسرائیل اور امریکا کے غزہ پر قبضے کے خلاف مسلم حکمران بے حسی ختم کریں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اول دن سے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔غزہ محض ایک خطہ نہیں بلکہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی حرمت پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ ساری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اصل دہشت گرد کون ہیں۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے: سعدیہ جاوید کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

—فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کراچی کا سودا سستے میں کیا، پی آئی ڈی سی ایل کے ذریعے فنڈز لینے والے اور دو وزارتیں لینے والے آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چاہتے تو مزید فنڈز اور وزارتیں مانگ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ جو حشر ایم کیو ایم نے کیا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں، ان کو اختیارات نہیں چاہئیں، انہیں اپنا پیدا گیری کا وہ نظام چاہیے جو لنگڑے، ٹی ٹی اور سپاری پر چلتا ہے۔ 

27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملےکو روک دیں، ایم کیو ایم چاہتی تو زیادہ وزارتیں اور مراعاتیں مانگتی

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنی ہر ناکامی کامیابی نظر آتی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلیک میلنگ کے لیے استعفوں کا کارڈ استعمال کیا ہے، کراچی کو برباد کرنے والے، غیر قانونی بھرتیاں کروانے والے اور بھتہ لینے والے آج کراچی کا رونا رو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ہمارے بل کو کمیٹی کو بھیجا تھا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملے کو روک دیں، ایم کیو ایم چاہتی تو زیادہ وزارتیں اور مراعاتیں مانگتی، میں پاکستان اور پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے‘سعدیہ جاوید
  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • نیتن یاہو نیویارک آیا تو گرفتار کر لیا جائیگا، ممدانی
  • فلسطینی ریاست کسی حال میں قبول نہیں، حماس کو ہرحال میں غیرمسلح کیا جائے گا: نیتن یاہو
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے، سعدیہ جاوید
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے: سعدیہ جاوید کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • تاریخی مسجدِ ابراہیمی یہودی عبادت میں تبدیل، الخلیل میں سخت کرفیو
  • اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک بار پھر مخالفت کردی
  • فلسطینی ریاست کا قیام قبول نہیں: سلامتی کونسل اجلاس سے قبل اسرائیل نے مخالفت کردی