وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔

کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات فہمی فادضل، ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار

وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ان کی رہائش پر لایا گیا، شہباز شریف جب رہائشگاہ پر پہنچے تو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ملائیشیا آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ملائیشیا آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، پُر تپاک استقبال پر ملائیشیا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس دورے سے پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم پاکستان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔ عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لیے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی ملائیشیا آمد کے موقع پر کوالالمپور کی شاہراہوں کو پاکستانی اور ملائیشیائی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews شاہی پروٹوکول شہباز شریف کوالالمپور ملائیشیا آمد وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہی پروٹوکول شہباز شریف کوالالمپور ملائیشیا ا مد وزیراعظم پاکستان وی نیوز ملائیشیا کے وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا ا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آج  باغ (آزاد کشمیر) کا دورہ کریں گے

باغ  (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف آج 20 نومبر کو ضلع باغ کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ "دانش سکول کا سنگِ بنیاد"  رکھنے کی متوقع تقریب میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے جاری منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف آج  باغ (آزاد کشمیر) کا دورہ کریں گے
  • برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • برداشت، رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
  • وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات: گورو دواروں میں سہولت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، شہباز شریف
  • شزہ فاطمہ کا دورہ‘ پاکستان ملائیشیا آئی ٹی برآمدات کے مزید فروغ کا اعادہ
  • اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات