وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا پہنچ گئے:کوالالمپور میں پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کوالالمپور: وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف کو شاہی پروٹوکول میں ان کی قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔ جہاں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم پاکستان ملائشین ہم منصب کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراطلاعات، پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملے نے خیر مقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل ہیں۔
شاہی پروٹوکول میں قیام گاہ پہنچنے پر ملائیشین ہم منصب نے شہباز شریف کو ملائیشیا میں خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ملائیشیا آکر بے حد خوشی ہوئی،دورے سے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
دونوں وزراء اعظم کی ون آن ون اور پھر وفود کی سطح ملاقات ہو گی۔ تجارت، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے سے متعلق بات کی جائے گی۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جس دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔حکام کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔