Jang News:
2025-10-06@15:34:11 GMT

سندھ کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دیدی

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

سندھ کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دےدی اور پالیسی کے تحت آٹے کی قیمت میں استحکام رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری اور دیگر شریک تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد آٹے کی قیمتوں میں استحکام رکھنا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ چھوٹے کاشت کاروں کے مفادات کے تحفظ کےبعد اب گندم اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1 اعشاریہ 265 ملین میٹرک ٹن گندم فلور ملوں اور چکیوں کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم کی 100 کلو کی فی بوری 9500 روپے کے نرخ میں فراہم کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم اجراء پالیسی کا مقصد آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ فوری طور پر مرحلہ وار طریقے سے گندم کا اجراء شروع کرے گا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا جائے، ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے ایس ای ڈی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل اور آزاد اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق ایس ای ڈی ایف فنڈ 2011ء میں سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا، نیا بورڈ کاروبار، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گندم اجراء پالیسی سندھ کابینہ کابینہ نے کی منظوری

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے درخواست وصول کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مردان میں ہنگامہ آرائی کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے، جن میں کارکنان، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس مقدمے میں ایم این اے مجاہد خان، ظاہر شاہ طورو سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

عدالتی کارروائی کے تناظر میں اس کیس کی واپسی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ سماعت پر سامنے آئے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں 100کلو گرام آٹے کی سرکاری قیمت مقررکردی گئی
  • مریم نواز کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، سیلاب متاثرین کےلیے امدادی پیکج سمیت بڑے اقدامات کی منظوری
  • فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نئی کابینہ تشکیل دیدی، سیاسی بحران برقرار
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی
  • کے پی کابینہ کی منظوری: مردان میں 9 مئی کا توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
  • کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی
  • خیبرپختونخوا کابینہ کی 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری