data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

سیکرٹری ماحولیات زبیر چنہ کے مطابق ان پلانٹس سے خارج ہونے والے زہریلے دھوئیں نے فضا، مٹی اور پانی کو شدید متاثر کیا ہے، جب کہ ٹائر جلانے سے سانس، دل اور اعصابی امراض میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

زبیر چنہ کا کہنا تھا کہ پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل نے کراچی کی فضائی آلودگی کو تشویشناک حد تک پہنچا دیا ہے۔ ان کے مطابق سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے نئے قواعد کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت ناقص فیول، ٹائر آئل، غیر محفوظ ایندھن کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ تمام پلانٹس کے لیے لائسنسنگ، ماحولیاتی کنٹرول سسٹم اور اخراج کی حد کے تقاضے لازمی ہوں گے، جب کہ خلاف ورزی پر پلانٹس ضبط اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پائرو لائسز ایک کیمیائی عمل ہے جس میں پلاسٹک اور ربڑ کو جلایا جاتا ہے تاکہ انہیں بایو آئل، گیس اور دیگر مصنوعات میں بدلا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ کا دارالحکومت کراچی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے‘ کاشف شیخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-08-21
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کا دارالحکومت کراچی بھی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے۔شہر کا انفرااسٹرکچراور سڑکیں تباہ ہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں مگر شہریوں کا چالان بھی ہوگا اور بھاری جرمانے بھی یہ سراسرظلم ہے۔خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بتانا چاہیے کہ 2000 ارب روپے سے زاید خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت زار اورمحرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ اس جدید دور میں بھی سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی، سڑکوں، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ضلع گھوٹکی صنعتی زون ہونے کے باوجود مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنا سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ نومبر میں مینار پاکستان لاہور پر ہونے والا جماعت اسلامی کا اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا۔ برادر تنظیموں کے قائدین اجتماع کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں منعقدہ برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب مجاہدبلوچ، مولانا آفتاب ملک، سہیل احمد شارق سمیت وکلا، مزدوروں، علما کرام اور طلبہ تنظیموں کے صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماع عام کی تیاریوں اور عوام کی شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پنشن اور بقایا جات میں تبدیلیوں کا فیصلہ مؤخر
  • سندھ میں ٹائر جلانے، پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی عائد
  • فنکاروں کی مالی امداد کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
  • سندھ میں 100کلو گرام آٹے کی سرکاری قیمت مقررکردی گئی
  • سندھ حکومت نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی
  • سندھ حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی
  • کراچی کی فضا زہر آلود و مضر صحت، ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
  • سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے: ن لیگ
  • سندھ کا دارالحکومت کراچی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے‘ کاشف شیخ