پشاور: رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا‘ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ صنم جاوید کے اغوا میں ملوث نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، خیبر پختونخوا حکومت صنم جاوید کو مکمل انصاف دلانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ صنم جاوید کو پشاور کے سول آفیسر میس کینٹ کے قریب سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ صنم جاوید کو پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر دو گاڑیوں نے ان کی گاڑی کا راستہ روکا اور زبردستی گاڑی سے نکالا جبکہ گاڑی میں ان کے دوست بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صنم جاوید
پڑھیں:
پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول افسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے سے درخواست کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر کیس میں پیشرفت کا امکان ہے۔
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مقدمہ درج کرنے والی صنم جاوید کی خاتون دوست کا بیان بھی قلمبند کیا۔
مدعی خاتون وکیل نے افسرز میس کے سامنے سے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔