شوپیان ضلع کے ہیپورہ بٹہ گنڈ علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی، جب کہ کولگام کے بوزگام کِلم علاقے میں بھی چھاپے مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج صبح مقبوضہ کشمیر کے جنوبی، شمالی اور مرکزی اضلاع سمیت وادی بھر میں متعدد مقامات پر بیک وقت چھاپہ مار مارا ہے۔ ان کارروائیوں میں پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے شوپیاں اور کولگام سمیت کشمیر بھر کے متعدد اضلاع میں جاری ہیں۔ اس دوران شوپیان ضلع کے ہیپورہ بٹہ گنڈ علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی، جب کہ کولگام کے بوزگام کِلم علاقے میں بھی چھاپے مارے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ایس آئی اے نے گھروں کی تلاشی لی۔ تاہم یہ کارروائیاں کن مخصوص معاملات کے سلسلے میں کی گئیں، اس بارے میں تاحال ایس آئی اے کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل شوپیان ضلع میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اسی طرح ایک چھاپے مار کاروائی کے دوران ایک عسکریت پسندوں کے معاونین کی جائیداد اٹیچ کی تھی۔

پچھلے ماہ بھی کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے سنیچر کو وادی کے سات اضلاع میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے اور دہشتگردی سے منسلک ایک معاملے کی جانچ کے سلسلے میں تلاشی لی۔ سابقہ چھاپوں سے متعلق حکام بتایا تھا کہ یہ چھاپے سرینگر، بارہمولہ، اننت ناگ، کپواڑہ، ہندواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں مارے گئے۔ اس دوران ایجنسی کی طرف سے درج ایک مقدمے کے سلسلے میں مجاز عدالت کے جاری کردہ وارنٹ کے تحت مختلف مقامات کی تلاشی لی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقے میں بھی چھاپہ مار چھاپے مار

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار