خواتین میں ڈپریشن کی شرح زیادہ کیوں؟ ماہرین نے بڑی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈپریشن ایک ایسا ذہنی مرض ہے جو موجودہ دور میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ عارضہ نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طور پر بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس کے شکار افراد میں توانائی کی کمی، نیند میں خلل اور دل کی بیماریوں جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق خواتین میں ایسے 16 جینیاتی ورژن پائے گئے جو ڈپریشن سے منسلک ہیں، جبکہ مردوں میں یہ تعداد صرف 8 ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ خواتین کو یہ ذہنی مرض مخصوص جینیاتی عناصر کی وجہ سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔
آسٹریلیا، نیدرلینڈز، امریکا اور برطانیہ میں ہونے والی پانچ تحقیقی رپورٹس کے ڈی این اے ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈپریشن اور جسمانی وزن یا میٹابولک اثرات کے درمیان خواتین میں ایک مضبوط جینیاتی تعلق پایا جاتا ہے۔ اسی بنا پر خواتین کو جسمانی وزن میں تبدیلی یا ہارمونل اتار چڑھاؤ کے دوران ڈپریشن کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ اگرچہ ماحولیاتی عوامل اور طرزِ زندگی بھی اس بیماری میں کردار ادا کرتے ہیں، مگر جینیاتی فرق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کو محض دماغی مسئلہ نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ یہ پورے جسم پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس کے علاج کے لیے جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین میں ہوتا ہے
پڑھیں:
اداکار جوڑے نے بیٹی کو اسکول کم عمری میں اسکول نہ بھیجنے کی وجہ بتادی
اداکارہ زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی نے کم عمر بچوں کو اسکول بھیجنے کی مخالفت کردی۔
زارا نور عباس کے ساتھ گفتگو میں اسد صدیقی نے کہا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے کی صحیح عمر 7 سال ہے اور اس سے پہلے کسی کو بھی اسکول بھیجنا زیادتی ہے۔
اسد اور زارا نے اپنی بچی کو اسکول نہ بھیجنے کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جلدی اسکول بھیجنا بری چوائس ہے۔
اسد صدیقی نے کہا کہ آجکل کے اسکول تو ویسے بھی تعلیم سے زیادہ کاروبار کیوجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن لینڈ میں بھی بچے کو اسکول بھیجنے کی عمر 7 سال ہے جبکہ یہی اسلامی تعلیمات بھی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انہوں نے بتایا کہ 7 سال کی عمر تک بچہ جب گھر میں رہتا ہے تو وہ بہت ساری چیزیں اور عادتیں سیکھ لیتا ہے۔
جوڑے کے اس خیال سے سیکڑوں صارفین نے اتفاق کیا جبکہ کچھ نے اختلاف بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار جوڑے کے ہاں مارچ 2024 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نور جہاں رکھا ہے۔