نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کریں گے، گورنر استعفے کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔
استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔ استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔
نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لیے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی، پی ٹی آئی کو 90 سے زائد اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے نئے نامزد کردہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، ضلع خیبر سے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے وہ صوبہ کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔ وہ موجودہ حکومت میں وزیرِاعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نئے نامزد کردہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پہلی بار پی کے 70 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز کو دستیاب معلومات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، ضلع خیبر سے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے وہ صوبہ کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔ وہ موجودہ حکومت میں وزیرِاعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔ انہوں نے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کی جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ بزنس مین ہیں۔ عام انتخابات میں انہوں نے بڑے مارجن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے بلاول آفریدی اور جے یو آئی کے حمید اللہ جان آفریدی سمیت دیگر کو شکست دی تھی۔