ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک افسر شہید
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک افسر شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک افسر شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی میں بھارتی پراکسی “فتنۃ الخوارج” کے7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج سکیورٹی فورسزسمیت معصوم شہریوں پرمتعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں ممکنہ خوراج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا مسلم لیگ ن کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب، بیان بازی نا کرنے پر اسرائیل، حماس نے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی، صدر ٹرمپ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان میں
پڑھیں:
اک فوج کا اورکزئی میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025ء کی شب، سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجز سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025ء کی شب، سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی سے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے نائب میجر طیب راحت نے جرأت و بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہادت پانے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف راولپنڈی کے رہائشی اور عمر 39 سال تھی جبکہ ان کے نائب میجز طیب راحت بھی راولپنڈی کے رہائشی اور عمر 33 سال تھی۔
لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کے ساتھ مزید 9 جانباز سپاہی بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) شامل ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء نے اپنے خون سے وطن کی مٹی کا قرض چکایا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں قوم کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے، آمین۔