حکومت پنجاب نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ کردیا
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔
سیکرٹری زراعت نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پر بریفننگ دی اور کہا کہ پنجاب میں 12 قسم ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے چھ ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گئی ہے اور سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔ قرض کے لئے فارمر، سروس پروائیڈر اور ایگری کمپنی پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ہائی ٹیک زرعی مشینری کے مینوفیکچرنگ میں چین کی27، ترکی 10، اٹلی کی 5، جاپان، امریکا، برازیل، اسپین اور بیلا روس کی کمپنیاں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام میں ویٹ کمبائن ہارویسٹر، ملٹی کراپ پلانٹر، رائس پلانٹر، نرسری مشین اور رائس ہاروسٹر بھی شامل ہیں جبکہ ویٹ سٹرابیلر، میزکوب ہارویسٹر، سائلج ہارویسٹر، میز کوب ڈایئر، آرچڈ پرنیر، آرچڈ ایئر بلاسٹ سپریئر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ہائی ٹیک ایگری کلچر مشینری میں سنٹرل پیوٹ، اریگیشن سسٹم اور ہائی پاور ٹریکٹر بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دفاتر کے چکر ختم! لینڈ ریکارڈ اب آن لائن چند لمحوں میں دستیاب
ویب ڈیسک :زمین کا ریکارڈ حاصل کرنے کےلیے اب شہریوں کو کسی بھی سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے رہائشیوں کس بڑی سہولت فراہم کردی ہے، اب انھیں زمین کے ریکارڈ کےلیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں اپنی مطلوبہ زمین سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
شہری آر او ڈی (ROD) پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کسی سفارش اور بنا لائن کے صرف چند سیکنڈز میں اپنا ریکارڈ آف ڈیڈز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
پنجاب حکومت کی جدید اور آسان سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے شہری https://rod.pulse.gop.pk/ کا وزٹ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں صوبائی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اب زمین جس کی ملکیت ہو گی اُسی کا قبضہ ہوگا۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کے باب کو بند کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت زمین کے ہر ریکارڈ کو شفاف، محفوظ اور قابلِ تصدیق بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی فراڈ کی کوئی گنجائش نہ رہے۔