غزہ میں جنگ بندی امن کیلئے نادر موقع،پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑ ا ہے،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امن منصوبے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں بھی قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے میں امریکہ، قطر، مصر اور ترکی کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔

محمد عارف نے فریقین سے اپیل کی کہ ہو معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کریں اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔اس خطے میں لڑائی ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے اور غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کی فوری اور بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہاں مصائب کا خاتمہ ہ

و۔انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں پائیدار اور انسانی امداد کی تیز فراہمی کو یقینی بنائے گا، اور غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھائے ۔پاکستان اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطی میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔ فلسطینی عوام نے ناقابل بیان مصائب برداشت کیے ہیں، ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہیے۔ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کا اعلان تاریخی موقع ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے جس نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا، عطا تارڑ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے جس نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا، عطا تارڑ وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت بھارت پراپیگنڈے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی چھپا نہیں سکتا:پاکستان اسرائیل، حماس امن معاہد ہ طے ، اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا

پڑھیں:

شوہر کو مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہوگئے، منزہ عارف

کراچی:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ حیران اور پریشان ہوگئے تھے۔

منزہ عارف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں ماہرِ تعلیم تھیں لیکن ڈراموں کے سلسلے میں انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جہاں ان کے شوہر نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل قیام کے دوران شوہر کی فکر رہتی تھی اور وہ ہر سفر میں انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔

 منزہ کے مطابق ان کے شوہر ان کا سب سے بڑا سہارا ہیں جو ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر قدم پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر سے مذاق میں کہا کہ وہ چاہیں تو دوسری شادی کر لیں، شاید انہیں تنہائی محسوس ہوتی ہو لیکن یہ سن کر شوہر الٹا پریشان ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ وہ ایسا مشورہ کیوں دے رہی ہیں۔

منزہ عارف نے کہا کہ یہ صرف میاں بیوی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا مذاق تھا، جسے شوہر نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کو مکمل 'گرین فلیگ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی مضبوط سپورٹ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی جاری جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،طارق مدنی
  • بی جے پی حکومت نے اقلیتی نشستوں کی حد بندی من مانی طور پر کی، اشوک گہلوت
  • حماس کا وفد غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گیا
  • حماس وفد غزہ جنگ کے ثالثوں سے ملاقات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا
  • شوہر کو مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہوگئے، منزہ عارف
  • غزہ لبنان نہیں ہے‘‘ حماس نے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی‘دفتر خار جہ
  • طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، دفتر خارجہ
  • اسرائیل سے دوستی، فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان