پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسدادِ بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ ہوگیا،جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
 معاہدہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کی واپسی سے متعلق ہے،نیب اور نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق ہوا۔
نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی کارکردگی پر اظہارِ تحسین کیا،نیب کی بدعنوانی کے خلاف اصلاحات سے 6.

4 ٹریلین روپے کی ریکوری ہوئی۔
 چیئرمین نیب نذیر احمد نے سعودی قیادت کے انسدادِ بدعنوانی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا،پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ،چیئرمین نیب نے نزاہہ کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی عرب کے کے درمیان

پڑھیں:

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ اقتصادی مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے دو روزہ باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کا 15 رکنی تجارتی وفد، شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں، اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات اور صنعت کار شامل ہیں جو توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، زراعت، مالیاتی خدمات، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور خوراک کی صنعت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد اپنے قیام کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قائم سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سے بھی ملاقات کرے گا۔

مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، سعودی ویژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے تحت ترجیحی شعبوں میں تعاون کے امکانات زیرِ غور آئیں گے۔

دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

یہ سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی 135 رکنی سعودی کاروباری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران البیک سمیت کئی منصوبوں پر معاہدے طے پائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی واپسی، پاک سعودی تاریخی معاہدہ
  • انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی واپسی بارے پاک سعودیہ تاریخی معاہدہ طے
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرپشن، منی لانڈرنگ کے خاتمے اور اثاثہ جات کی واپسی کا معاہدہ طے
  • بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
  • پاکستان اور سعدی عرب کے درمیان ایک اور تاریخی معاہدہ
  • پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے، وزیراعظم
  • اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ اقتصادی مذاکرات کا آغاز
  • سعودی پاکستان معاہدہ