”بس بہت ہو گیا” اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
”بس بہت ہو گیا” اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری افواج کے جوان اور افسر ملک کی خاطر ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، ‘اینف ازاینف’، اب دہشت گردوں کا سرکچلنا ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل راولپنڈی میں سپہ سالار کے ہمراہ شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہدا کے اہل خانہ نے کہا کہ ملک کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید نے فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، شہدا پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں، وقت آگیا ہے اب فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، دہشت گردی کا ہر صورت میں مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں،دوست نما دشمن اس ملک کے خلاف لڑ رہے ہیں، دہشت گردوں کو پناہ دینے والے سہولت کار برابر کے مجرم ہیں، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو شکست فاش دی، پوری دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا، فلسطین کے لیے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پوری قوم کا ایک ہی موقف ہے کہ غزہ میں جنگ بند ہونی چاہئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ 8 ممالک پر مشتمل عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کی، امریکی صدر سے ملاقات اچھی رہی، تجارت پر بھی بات ہوئی، اسلامی ممالک نے غزہ میں نسل کشی کی مذمت کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملنا چاہئے، کابینہ اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا، سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا، سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ہمارے 77 سالہ تعلقات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کا کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، مذاکراتی کمیٹی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری ہمارے سروں کا تاج ہیں جو بھی مسئلہ ہے اس کو حل کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں پرتپاک استقبال مضبوط دوستی کی علامت تھا، ملائیشیا کے وزیراعظم خود استقبال کے لیے موجود تھے، ملائیشیا نے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر کے گوشت کی درآمد کا اعلان کیا، دورے کے اختتام پر ملائیشیا کے وزیراعظم ہوائی اڈے پر خود رخصت کرنے آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان کو ترکیہ کے بعد دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے، اس اہم کامیابی پر کابینہ ارکان اور معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ستمبرمیں ترسیلات زر 3.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ امن معاہدے کے بعد ٹرمپ کا دورہ اسرائیل متوقع، کنیسٹ سے خطاب کا امکان غزہ امن معاہدے کے بعد ٹرمپ کا دورہ اسرائیل متوقع، کنیسٹ سے خطاب کا امکان افغانستان کے وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ بھارت؛ افغان پرچم کا معاملہ بھارتی حکام کے لیے آزمائش بن گیا افغان سرزمین سے دہشت گردی ہو رہی ہے یہاں چند لوگ ان کی مذمت کرنے سے کتراتے ہیں، وزیردفاع نوبیل امن انعام کا فیصلہ کل ہوگا : ٹرمپ کی شدید خواہش پوری ہوگی یا دل ٹوٹے گا؟ حکومتی ممبران کا اپوزیشن کو ووٹ دینا فلورکراسنگ نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈرکے پی کابینہ سے منظوری ملنے تک جنگ بندی نافذ العمل نہیں ہوگی؛ اسرائیل کا یوٹرنCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پاکستان کے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
آگ اور پانی والا کھیل مزید قبول نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی، شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ “آگ اور پانی” والا کھیل مزید قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اگر دہشت گردی کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو ملک کی کی گئی تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔
انہوں نے وفاقی کابینہ سے خطاب میں تنبیہ کی کہ اگر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہ کیے گئے تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی اور ان کے سہولت کار بھی اسی جرم میں شریک ہیں۔ ملک کے ہر حصے سے شہری پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے مسلح افواج کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ عوام ایک صف میں ہیں اور مطلوبہ دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عادل کی تصنیف ’’دیکھا جنہیں پلٹ کے ‘‘ پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں ادبی نشست کا اہتمام، مجیب الرحمان شامی ، عطاء الحق قاسمی سمیت اہم شخصیات کی شرکت
علاوہ ازیں انہوں نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے موقف کی نشاندہی کی اور کہا کہ پورا ملک غزہ میں فوری جنگ بندی کا حامی ہے ۔ پاکستان کو 57 اسلامی ممالک میں سے منتخب 8 ممالک میں شامل کرنے پر اعزاز ملا۔ انہوں نے جنگ بندی کی کوششوں پر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید :