data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے اور آخر میں علی امین کا علیمہ خان سے بھی اختلاف ہوگیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی مداخلت کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سال ڈیڑھ سال رہائی نظر نہیں آرہی، شاید اسی وجہ سے بانی پی ٹی اائی نے سوچا کہ اب علی امین کی ضرورت نہیں رہی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت بانی پی ٹی ا علی امین

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات روکنے پر شدید تنقید

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر شدید اعتراض کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے خط میں کہا کہ عدالت کی جانب سے عمران خان کے اہلِ خانہ کو ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،  اب تک پولیس اور جیل حکام نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا اور بہنوں کو ملاقات سے روک دیا،یہ اقدام نہ صرف غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاقات کے لیے قانونی اور باوقار انتظامات کیے جائیں اور جیل عملے کی جانب سے بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کو یقینی بنائے گی۔

خیال رہےکہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور عدالتی اجازت کے باوجود اب تک ان سے ملاقات کے لیے اہلِ خانہ کو محدود یا روکا گیا ہے،  سہیل آفریدی کے مطابق اب تک خاندان کے افراد کی ملاقات کی کوشش کم از کم چار بار ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’عمران خان سے ملاقات کےلیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا وکیل سے مکالمہ
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے،سہیل آفریدی
  • جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے،سہیل آفریدی
  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کی تصدیق، شیخ وقاص اکرم کا بیان
  • بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے: شیخ وقاص اکرم
  • پشاور:ـوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط
  • جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری
  • سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات روکنے پر شدید تنقید
  • اطلاعات ہیں بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے،شیرافضل مروت