رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ  بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے  اور آخر میں علی امین کا علیمہ خان سے بھی اختلاف ہوگیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی مداخلت کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سال ڈیڑھ سال رہائی نظر نہیں آرہی، شاید اسی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے سوچا کہ اب علی امین کی ضرورت نہیں رہی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت علی امین

پڑھیں:

جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے دہشتگرد ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے پاس اب بھی وسائل کی کمی ہے، اسی لیے ترقیاتی کاموں میں کٹ لگا کر پولیس اور سی ٹی ڈی کو فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے حصول میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے قوانین میں موجود سقم ختم کرنا ضروری ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر کسی بھی اقدام سے صوبے کے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ پانی بند کرنے سے متعلق جنید اکبر کا بیان غلط تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، یہ غلط ہے کہ میں نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں نہیں گیا۔ ایک میٹنگ گندم کے حوالے سے تھی، تب میں نے کہا تھا کہ میں نیا آیا ہوں۔ این ایف سی کی میٹنگ میں شرکت کی مجھے کسی نے دعوت ہی نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہیے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متعلقہ مضامین

  • جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں: عظمیٰ بخاری
  • بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
  • جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے دہشتگرد ہے، سہیل آفریدی
  • کسی کو دھمکی نہیں دی، دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط
  • جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری
  • الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی بات کو غلط سمجھا، علی محمد خان
  • سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط
  • اطلاعات ہیں بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے،شیرافضل مروت