UrduPoint:
2025-10-10@14:43:59 GMT

پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144 نافذکی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کردی ۔

(جاری ہے)

دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا،صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔عوامی اجتماعات اور لائوڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پنجاب میں 10 دن کیلئے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 10 دن کیلئے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ مزید برآں صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے چند واقعات سامنے آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 10 دن کیلئے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی
  • پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ ، اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد
  • جڑواں شہروں میں آج موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا صوبے میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
  • سیکورٹی خدشات: پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ
  • راولپنڈی؛ 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری