ٹرمپ کا خواب پورا نہ ہوسکا، امن کا نوبل انعام کسی اور کو مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور 2025 کےلیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن کے نوبل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے۔ انھیں مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ نے نامزد کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔
تاہم نوبل کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس سال کا انعام ان شخصیات کو دیا جو جمہوریت کے فروغ اور انسانی آزادی کےلیے براہ راست میدان میں سرگرم رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن انعام کےلیے خاصے پرامید تھے اور اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہوگی۔
دوسری جانب ٹرمپ کی ناکامی پر بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نوبل کمیٹی نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ امن کے قیام کےلیے صرف سیاسی بیانات نہیں بلکہ عملی جدوجہد اور قربانی درکار ہوتی ہے۔
ٹرمپ کے اس ناکامی پر سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے دیکھے جا رہے ہیں۔ صارفین تبصرے میں کہہ رہے ہیں کہ امن کے نوبل انعام کےلیے صرف ’’پیس میکر‘‘ ہونا کافی نہیں، بلکہ مسلسل اور ثابت کارکردگی کا ہونا شرط ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کے خواب مٹی میں مل گئے
دبئی(ویب ڈیسک) ایئر شو میں تیجس طیارے کے حادثے سے بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کرنے کے بھارتی خواب مٹی میں مل گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیجس کو مگ ٹونٹی نائن اورمیراج دو ہزارطیاروں کے متبادل کےطورپرتیارکیا جارہا تھا،چالیس برس گزرنےکےباوجود تیجس میں خامیاں ختم نہ ہو سکیں،کھلی نمائش میں حادثے کے بعد طیارے کو بیرون ملک خریدار ملنا دشوار ہے۔
ناقابل اعتبارتیجس کومئی میں پاکستان کےخلاف جنگ میں بھی استعمال نہیں کیاگیا،نہ ریپبلک ڈے پر اسے پرواز کی اجازت ملی،رپورٹ کےمطابق تیجس کے مقابلے میں جے ایف سیونٹین تھنڈر اپنا لوہا منوا چکا ہے، پاکستان نے نہ صرف جنگ میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کو آزمانا بلکہ ایک دوست ملک کے ساتھ فروخت کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔