---فائل فوٹو 

حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹر فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر وزارتوں پر ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد کر دی۔

آئی ایم ایف کی پابندی کی وجہ نامناسب جانچ اور تجزیے کے بغیر منصوبوں کی منظوری بنی۔

وزارتِ منصوبہ بندی نے تمام وزارتوں کو ڈی ڈی ڈبلیو پی کے ذریعے منصوبوں کی منظوری پر پابندی سے آگاہ کر دیا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی۔

ڈی ڈی ڈبلیو پی کو 2 ارب روپے مالیت تک کے ترقیاتی منصوبے منظور کرنے کا اختیار ہوتا تھا بعد میں یہ حد کم کر کے ڈیرھ ارب روپے کردی گئی تھی۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک ڈی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی برقرار رہے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: منصوبوں کی منظوری پر پابندی ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: فاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے اور عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی تجارت کے قواعد میں چند ترامیم بھی کی ہیں.تاہم مجموعی فریم ورک شفافیت اور خودکار نظام کی بہتری کے ساتھ برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی اسمگلنگ کی شکایات پر اس کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں اسمگلنگ کی مزید شکایات موصول نہ ہونے پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا.ادارہ شماریات کے مطابق جون اور جولائی میں سونے کی کوئی درآمد ریکارڈ نہیں ہوئی جبکہ مئی میں صرف 9 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کی مالیت 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر تھی۔ اس کے مقابلے میں جولائی 2024 میں درآمدات 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔تاہم ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر جیولری ایکسپورٹ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ایس آر او 760 کی فوری بحالی کی اپیل کی تھی

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین
  • سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم
  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ، ضمنی انتخابات میں ووٹرز پر نئی پابندی عائد
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نےووٹرز پر نئی پابندی عائد کردی
  • وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی