پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان مسلم (ن) سے بھی مدد مانگ لی ہے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، اکرام کھٹانہ بھی شامل تھے۔

جنید اکبر نے ملاقات کے دوران کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں، جن مسائل سے گزر رہے ہیں اس سے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں واضح اکثریت پاکستان تحریک انصاف کو حاصل ہے، موجودہ حالات میں خیبرپختونخوا مزید مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بلامقابلہ وزیراعلی منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے وفد کو کہا کہ صوبے کی روایات کے مطابق اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بات کریں گے اور مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آگاہ کردیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

! ہینڈ بیگزا‘‘ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کسی تقریب میں شرکت کرنا ہو یا پھر سہیلیوں سے میل ملاقات ، خواتین کیلئے پہلا مشکل مرحلہ لباس کا انتخاب ہوتا ہے،اس کے بعد سولہ سنگھار،لیکن اتنی سج دھج کے بعد بھی ساری زیبائش و آرائش اُس وقت تک نامکمل ہے جب تک لباس کی مناسبت سے پرس،کلچ،ہینڈ یا شولڈر بیگ کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔افیشن میں جیسے جیسے جدت آئی ہے اسی طرح خواتین کے ہینڈ بیگز کی بھی کافی اقسام سامنے آئی ہیں۔ اب بازاروں میں ہر طرح کے ہینڈ بیگز دستیاب ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب خواتین اپنے کپڑوں اور اسٹائل کے مطابق ہینڈ بیگز کا انتخاب کرتی ہیں۔ ہر موقع کی مناسبت سے لاتعداد پرس اور بیگ مارکیٹ میں بہترین قیمت پر دستیاب رہتے ہیں۔مثال کے طور پر خواتین چھوٹے پرس یا کلچ صرف خاص موقع پر استعمال کرنا پسند کرتی ہیں۔ جن میں ان کی چھوٹی چھوٹی اشیاء مثلاً رقم،لپ اسٹک اور موبائل فون آسانی سے سما سکے۔بالکل اسی طرح خریداری کرتے وقت خواتین الگ قسم کے بیگز ساتھ رکھتی ہیں اور اس میں زیادہ تر خواتین شولڈر بیگز لیتی ہیں تاکہ ان کے ہاتھ خالی رہیں اور وہ باآسانی استعمال کر سکیں۔ پرس کے انتخاب کے وقت کئی باتوں کو مدِنظر رکھنا چاہئے۔ پرس اس سائز کا لیں کہ اس میں آپ کی ضرورت کی بنیادی چیزیں مثلاً پن، موبائیل فون انڈیکس، ڈائری، رومال، بناو سنگھار کا ضروری سامان، چھوٹا آئینہ اور کنگھا وغیرہ با آسانی سما سکے۔ اگر آپ کو کپڑے وغیرہ رکھنے ہیں تو انہیں کبھی بھی پرس میں زبردستی گھسانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے نہ صرف پرس کی ساخت بگڑ جائے گی بلکہ آپ کی شخصیت کا تاثر بھی خراب کردے گی۔ لہٰذا کپڑوں کیلئے علیحدہ بیگ لیں بعض اوقات آپ کو سفر پر جانا ہو اور آپ اپنی روز مرہ کی اشیاء مثلاً ٹوتھ پیسٹ، برش وغیرہ بھی رکھنا چاہ رہی ہوں تو آپ کو چاہئے کہ ان اشیاء کیلئے علیحدہ تیار کئے گئے پاوچ میں یہ سامان رکھیں یا اپنے ہینڈ بیگ کی کسی سائیڈزپ میں رکھیں ۔ بعض خواتین و لڑکیاں ہینڈ بیگ کپڑوں کے رنگوں سے ملتا جلتا استعمال کرتی ہیں حالانکہ سب سے بہتر رنگ سیاہ یا کتھئ ہیں اور یہ دونوں رنگ ہر طرح کے کپڑوں کے ساتھ ہر محفل میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت
  • عمران خان کی رہائی تک ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
  • بانی  پی ٹی آئی کو لانے   والے  بھی  قصور وار  ‘ جھوٹ  کو شکست  ہوئی  : نواز  شریف  : لوگو ں کو  اصل  ِ نقل  کا  پتہ  چل  گیا : مریم  نواز
  • گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی
  • سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، مراد علی شاہ
  • بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر متحدہ نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
  • قومی اسمبلی، ن لیگ132 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی
  • ! ہینڈ بیگزا‘‘ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں