مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات نے کہا کہ ایران نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ اور روزگار دیا مگر ایران اسرائیل جنگ میں ان نمک حرامیوں نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور سہولت کاری کی جس سے ایران کے عظیم لوگ شہید ہوگئے۔ ایرانی حکومت نے ان نمک حرام افغانیوں کو بغیر وارننگ اور مہلت دیے تین چار دنوں میں ملک سے باہر پھینک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان نوجوان تحریک نے نام نہاد اسلامی ملک افغانستان کی کفر دوستی کے خلاف، نمک حرام افغانیوں کو ملک سے فوری نکالنے کے لیے اور پاک فوج کے حق میں چوک کمہارانوالہ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے کی، جس میں کثیر تعداد میں سرائیکی نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ستر لاکھ نمک حرام افغانیوں کو فوری نکالنے، افغانستان مردہ باد اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے افغانستان اور نمک حرام افغانیوں کو فوری پاکستان سے نکالو۔ پاک فوج زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد پر مشتمل فلک شگاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ایک نام نہاد اسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ اسلامی ملک پاکستان کی مخالفت اور انڈیا، اسرائیل کی سہولت کاری کی ہے۔ سرائیکی راہنما نے کہا افغانیوں کی گھٹی میں منافقت اور نمک حرامی شامل ہے جس جس اسلامی ملک نے ان کو پناہ دی انہوں نے اسی ملک کے دشمنوں کے لیے سہولت کاری کی ہے۔

مہر مظہر کات نے کہا کہ ایران نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ اور روزگار دیا مگر ایران اسرائیل جنگ میں ان نمک حرامیوں نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور سہولت کاری کی جس سے ایران کے عظیم لوگ شہید ہوگئے۔ سرائیکی راہنما نے کہا کہ ایرانی حکومت نے ان نمک حرام افغانیوں کو بغیر وارننگ اور مہلت دیے تین چار دنوں میں ملک سے باہر پھینک دیا۔ مہر مظہر کات نے کہا کہ ہمارا بھی ریاست سے مطالبہ ہے کہ وہ انڈیا، اسرائیل کے سہولت کار ستر لاکھ افغانیوں کو بغیر مہلت دئیے فوری ملک سے باہر پھینکے ورنہ جب تک یہ پاکستان میں ہیں اس وقت تک پاکستان میں نہ امن آ سکتا ہے نہ دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے اور نہ استحکام آ سکتا ہے۔

مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ ہماری بہادر پاک فوج ہر اسرائیلی، بھارتی اور افغانی کی ہر سازش اور ہر حملے کا منہ توڑ اور تاریخی جواب دے رہی ہے اور دیتی رہے گی ہم سب پاکستانی نوجوان اپنی پاک فوج کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے اور ہر محاذ پر فتح ہماری ہی ہوگی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نمک حرام افغانیوں کو سہولت کاری کی اسلامی ملک پاک فوج کے لیے ملک سے

پڑھیں:

 حکومتی اداروں کو تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے تھا، جماعت اہلسنت ملتان 

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ  ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت ملتان ڈویژن، مرزا محمد ارشد القادری ناظم اعلی پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب، پیر عزیز رسول سیفی سربراہ حلقہ سیفیہ ملتان ڈویژن، صاحبزادہ قاری مطیع الرسول سعیدی ناظم اعلی جماعت اہل سنت ضلع ملتان، پیر خواجہ شفیق اللہ البدری مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان نورانی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن عزیز داخلی اور خارجی حوالے سے انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے، سرحدوں پر بیرونی جارحیت شدت اختیار کرتی جارہی ہے، ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، افغان پناہ گزینوں کو پناہ دی اور بین الاقوامی محاذ پر اسلامی جذبہ اخوت کے پیش نظر افغانستان کا تحفظ کیا، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔

 الحمدللہ ہماری بہادر اور غیور افواج نے دشمن کو پسپا کرتے ہوئے اس کی کارروائیوں کو ناکام بنادیا، تحریک لبیک پاکستان کا فلسطین اور غزہ کی حمایت میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مارچ کا اعلان پہلے سے ہوچکا تھا، یہ عاشقان رسول (ص) اسلامی جذبہ اخوت کے تحت گھروں سے نکلے تھے ان کے ساتھ گولی اور تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئیے تھا، خانہ خدا کی بے حرمتی، چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی، پردہ دار خواتین اور معصوم بچیوں کی گرفتاری ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے، اس موقع پر حکومتی اداروں کو تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے تھا، بیسیوں عاشقان رسول (ص شہید ہوئے، سینکڑوں زخمی ہوئے ایسے میں بعض وزیروں کے غیر دانشمندانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، ذمہ داروں کی عاقبت نااندیشی کا یہ عالم ہے کہ جماعت اہل سنت پاکستان کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کا اس صورتحال سے کوئی تعلق نہیں اور بار بار حقائق بتانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا، پاکستان کی سب سے بڑی دینی جماعت جو ملت اسلامیہ کی اکثریت کی نمائندگی کرتی ہے جماعت اہل سنت پاکستان کو بلاوجہ اشتعال دلایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں
  •  حکومتی اداروں کو تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے تھا، جماعت اہلسنت ملتان 
  • افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان فرار ہو رہے، عطار تارڑ
  • جامعہ ملیہ اسلامیہ تعلیم و تحقیق کو مضبوط کرنے کیلئے مسلسل کوشش کررہا ہے، پروفیسر مظہر آصف
  • افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی
  • چمن; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افغانستان کی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • خیبر پختونخوا کے عوام کا افغانیوں کے ناپاک ارادے ناکام بنانے پر پاک فوج کا شکریہ
  • مستعفی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناقابل عمل قرار 
  • پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور