چین سے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور، ٹرمپ نے بڑی دھمکی دے دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس فیصلے کی ممکنہ وجہ چین کی جانب سے امریکی سویابین کی خریداری بند کرنا بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین خریدنا بند کیا ہے، جو کہ امریکی معیشت کے خلاف ایک دشمنانہ قدم ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین کے اس رویے سے امریکی کسان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت اب چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت کئی تجارتی معاہدوں پر نظرِ ثانی کر رہی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’’ہم آسانی سے اپنا کوکنگ آئل خود تیار کر سکتے ہیں، اس کے لیے ہمیں چین پر انحصار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔‘‘
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے واقعی چین سے تجارتی تعلقات ختم کر دیے تو عالمی منڈیوں میں شدید عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے، خصوصاً زراعت اور خوراک کے شعبے میں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنگی حل کرنے میں ماہر ہوں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے مشرق وسطی سے واپس آکر دیکھنا ہوگا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہرہوں- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا،،، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے،،،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے،یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کو میزائل فراہم کرسکتا ہوں-