پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم نے کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور حق کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ کے اسی فیصلے کے تحت سہیل آفریدی صاحب حلف اٹھائیں گے، اور جو صوبہ دو سے چار روز سے بغیر وزیرِ اعلیٰ کے چل رہا تھا، اسے آج نیا وزیرِ اعلیٰ مل جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ میرا گورنر صاحب سے رابطہ ہوا تھا، وہ مثبت رویہ رکھتے ہیں، اور ہم بلاول بھٹو صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی اور جمہوری طریقے سے ہماری مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ

پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کے حوالے سے جنید اکبر خان نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، اگر دونوں طرف سے کوئی زیادتی ہوتی ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ امن قائم رہے، کیونکہ امن کے بغیر دونوں ممالک ترقی نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور ہائیکورٹ پی ٹی آئی جنید اکبر گورنر خیبرپختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ پی ٹی ا ئی جنید اکبر گورنر خیبرپختونخوا پشاور ہائیکورٹ جنید اکبر

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے کل 4 بجے تک حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لیں تو پھر اسپیکر حلف لے لیں۔

فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق بغیر تاخیر سے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینا چاہئے، گورنر خیبرپختونخوا اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حلف لیں۔

فیصلے کے مطابق حلف لینے کا عمل بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے، 15 اکتوبر تک حلف لے لیا جائے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پشاور: گورنر نے وزیر اعلیٰ سےحلف لینےسے انکار نہیں کیا، جنید اکبر
  • گورنرخیبرپختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے کل 4 بجے تک حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
  • گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ
  • پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم
  • فیصل کریم کنڈی سہیل آفریدی سے حلف لیں گے یا نہیں؟ گورنر خیبرپختونخوا نے بتا دیا
  • پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ کا نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم
  • ہم آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتے گے، جنید اکبر
  • گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر