پاکستان بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اس کی مضبوط ساکھ کی پہچان اور شراکت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ جنگ بندی، رواداری، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے کی تعمیر اور مشغولیت کی بنیاد پر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ پاکستان نے کہا
پڑھیں:
وزیر اعظم کاپاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں نئے رکن کے طور پر شمولیت پر اظہار مسرت
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کو عکاس ہے۔
ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کا سر بلندی کے لئے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں ۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ