لکی مروت(نیوز ڈیسک)گنڈی پرانہ اڈا کے قریب دو فلائنگ کوچز (ہائی ایس) کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بلال آفریدی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 لکی مروت کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ورکرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام زخمیوں کو بروقت اور محفوظ انداز میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خالد خان، ساجد خان، میر سعد خان، ایوب خان، اشفاق، غفور، شاہ در خان، عبد الودود اور مزمل خان شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایبٹ آباد،ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک نکالی جارہی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، حادثے میں دو مسافر جاں بحق 
  • نیو کراچی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • ایبٹ آباد،ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک نکالی جارہی ہے
  • آسٹریلیا: گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افرادہلاک‘ 2 زخمی
  • پشاور، گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 4 افراد زخمی
  • شکار پور ؛2 تیز رفتار کاروں  میں خوفناک تصادم ؛5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی 
  • کراچی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
  • لانڈھی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
  • کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق
  • کوہاٹ: لاچی بازار میں دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق