خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 34 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ان دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنا تھا جو بھارتی سرپرستی میں پاکستان کے امن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 18 دہشتگرد مارے گئے۔
اسی دوران جنوبی وزیرستان میں ایک اور جھڑپ ہوئی جس میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ بنوں میں ہونے والے ایک تیسرے آپریشن میں مزید 8 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، جو ملک میں خوف و ہراس پھیلانے اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشنز تاحال جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسپن وام، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں دہشتگردوں کے خاتمے نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان عوام کی سلامتی، ملکی خودمختاری اور امن و استحکام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشتگردی کی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور بیرونی پشت پناہوں کو بھی قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ پاکستان میں امن و خوشحالی کا سفر مزید مضبوط ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔