برسلز: یورپی کمیشن نے یورپ کے مشرقی کنارے پر مجوزہ ڈرون وال منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے پورے براعظم کے تحفظ کے لیے نئی یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کے آغاز کی تجویز دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کی تفصیلات یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے  ڈیفنس ریڈی نیس روڈ میپ  میں شامل ہوں گی،

یہ منصوبہ یورپی یونین کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پورے براعظم میں ایک مربوط اینٹی ڈرون نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 20 روسی ڈرونز نے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو کر سکیورٹی خدشات کو جنم دیا تھا، جس کے بعد یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا فان ڈیر لین نے ’’ڈرون وال‘‘ کے قیام کی تجویز دی تھی۔

یورپی کمیشن کے مطابق اس منصوبے کے تحت بالٹک ریاستوں سے لے کر بحیرہ اسود تک ایک ایسا نیٹ ورک بنایا جائے گا جس میں جدید سینسرز، الیکٹرانک جامنگ سسٹمز اور اینٹی ڈرون ہتھیار شامل ہوں گے تاکہ کسی بھی فضائی دراندازی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

اگرچہ مشرقی یورپی ممالک نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا تھا، تاہم جنوبی اور مغربی یورپی ریاستوں نے مؤقف اختیار کیا کہ منصوبہ ان کے خطے کو درپیش ڈرون خطرات کو نظرانداز کرتا ہے۔

یورپی کمیشن کے دفاعی امور کے کمشنر آندریئس کوبیلیئس نے برسلز میں دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ منصوبے میں اب تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یورپ کے لیے ایک متحد اینٹی ڈرون نیٹ ورک قائم کر رہے ہیں، جسے  یورپین ڈرون وال یا  یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو کہا جا سکتا ہے،  اس کا مقصد پورے براعظم کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: یورپی کمیشن پورے براعظم یورپین ڈرون ڈرون وال

پڑھیں:

بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی حدود پورے پنجاب تک بڑھا دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری 

یونیورسٹی کے حدود اربع میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی میں ممبر سنڈیکیٹ چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے پیش کیا، جس پر پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی اور یونیورسٹی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے طلبا اور اساتذہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ذاتی دلچسپی اور علم دوست پالیسی کے تحت ایک اور علمی محاذ پر کامیابی، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی حدود پچاس سال بعد بڑھا کر پورا پنجاب کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی میں ممبر سنڈیکیٹ چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے پیش کیا، جس پر پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی اور یونیورسٹی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے طلبا اور اساتذہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ جامعہ زکریا کی حدود اس سے قبل صرف ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن تھی اور اس کمی کے باعث یونیورسٹی بہت سے انتظامی معاملات کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی استحصالی کا شکار تھی۔ یونیورسٹی کی حدود میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس پر سول سوسائٹی، کاروباری اور تعلیمی طبقہ نے یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موسم سرما کی آمد کے ساتھ پورے ملک کی طرح پشاور بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے
  • بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی حدود پورے پنجاب تک بڑھا دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری 
  • اسرائیلی ڈرون حملہ:غزہ کی اصل کہانی دکھانے والا نوجوان فوٹوگرافر شہید
  • لیزر بیم،اسرائیل کے چونکا دینے والے نظام کا انکشاف
  • اپوزیشن کا 3 سالہ ابراہیم کی تصویر اٹھا کر سندھ اسمبلی میں احتجاج
  • سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
  • اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ کا کراچی میں رینجرز تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ
  • ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جامع رپورٹ جاری
  • PTAکاTAP لائسنس ہولڈرز کیلئےنئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ