Daily Mumtaz:
2025-10-19@11:18:56 GMT

پاکستان نے آئی سی سی کا متعصبانہ دعویٰ مسترد کردیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

پاکستان نے آئی سی سی کا متعصبانہ دعویٰ مسترد کردیا

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ تبصرے کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان پر ایک بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کے حملے میں تین افغان کرکٹر جان سے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزادانہ ثبوت بھی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان آئی سی سی کے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک طرز عمل نوٹ کیا ہے کہ شواہد کے بغیر کیسے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کے بیان کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کے سربراہ جے شاہ نے وہی بات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دہرا دی اور پھر افغانستان کرکٹ بورڈ نے قریب قریب وہی بیان دہرایا اور اس کا کوئی ثبوت بھی نہِیں دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ سب کچھ آئی سی سی کی موجودہ قیادت کے تحت ایک پیٹرن کی نشاندہی کرتا ہے جس کے تحت وہ تنازعات ابھارے جاتے ہیں جن سے گریز کیا جا سکتا تھا اور جن کے تحت پاکستانی کرکٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اس میں حال ہی میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ بھی شامل ہے جس کے باعث ایشیا کپ میں پاکستان کا ایک میچ بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ ایسے واقعات نے آئی سی سی کی غیر جانبدار حیثیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے ایک ادارے کو متعصبانہ بیانیہ آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ پاکستان نے مسلسل یہ کہا ہے کہ سیاست سے کھیل کو آلودہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی آزادی اور کھیل کی روح برقرار رکھے۔ آئِی سی سی کو دوسروں کے اکسانے پر غیر مصدقہ دعووں سے گریز کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہ پاکستان نے کہا کہ

پڑھیں:

سہیل آفریدی کی افغان اجلاس میں عدم شرکت پر عطاء اللہ تارڑ کا تنقیدی ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی غیر حاضری کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ قرار دیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں تمام متعلقہ ادارے اور صوبوں کی نمائندگی موجود تھی، لیکن وزرائے اعلیٰ میں صرف سہیل آفریدی شریک نہ ہوئے اور ان کی جگہ مزمل اسلم نے نمائندگی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے امن و امان سے جُڑے اس اجلاس میں وزیراعلیٰ کی شرکت بہت ضروری تھی، کیونکہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل آفریدی اجلاس میں شرکت کر کے مسائل حل کرنے پر یقین نہیں رکھتے، اور پاکستان نے غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہر موقع پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور اللہ کے فضل سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستانی پاسپورٹ کا وقار بڑھا ہے اور ملک میں معرکہ حق کے بعد پاکستانیوں کو زیادہ سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عوام نے ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کی احتجاجی کالوں کو مسترد کر دیا ہے، اور بے مقصد احتجاج سے صرف کاروباری زندگی متاثر ہوتی ہے، لیکن ملک بھر میں عام زندگی رواں دواں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد‘ آئی سی سی نے بغیر تصدیق بیان دیا: پاکستان
  • تین افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا آئی سی سی کا دعویٰ مسترد، بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں، وزیراطلاعات
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سےروس کے سفیر کی ملاقات
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
  • عوام نے تحریک لبیک اور پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی، عطا تارڑ
  • عوام نے ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی، عطا تارڑ
  • سہیل آفریدی کی افغان اجلاس میں عدم شرکت پر عطاء اللہ تارڑ کا تنقیدی ردعمل
  • عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات