پاکستان میں نہ کسی افغانی کی جائیداد رہے گی نہ کوئی افغانی ‘حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی:۔ ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو کچھ لوگ کمزوری سمجھنے لگے تھے، اب ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا جائے گا، اب پاکستان میں نہ کسی افغانی کی جائیداد رہے گی نہ کوئی افغانی یہاں رہے گا۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بار بار دہشت گردی پر افغانستان کو دفتر خارجہ کے ذریعے 800 سے زائد مرتبہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا 40 سے زیادہ ڈیلیگیشن افغانستان بھیجے گئے مگر کوئی اثر نہیں ہوا، ہم نے بار بار افغانستان کو سمجھایا لیکن سمجھانے کے باوجود یہ اس وقت بات چیت پر آئے جب پاکستان نے دہشت گردانہ کارروائیوں کا دلیرانہ اور موثر انداز میں جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جب ہم نے قندھار اور کابل میں جا کر ان دہشت گردوں کو مارا تب یہ بات چیت پر آئے انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہر اس شخص کا پیچھا کریں گے جو پاکستان میں ہمارے شہدا اور ہمارے شہریوں کا قاتل ہے ہماری پولیس کا قاتل ہے ایسا ناسور جہاں ہوگا اسے وہاں نشانہ بنایا جائے گا ریاست نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔
میں کابل میں گیا ہر جگہ پہ بندوق تھی بندوق کی نوک پر آپ کب تک کابل میں حکومت کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پہلی حکومت بھی سہولت کار تھی اور خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت بھی ان کی سہولت کار ہے، تحریک انصاف کا سابق چیئرمین کہتا ہے کہ ملکی سلامتی کی صورتحال پر مجھے رہا کیا جائے یہ ہر گز ممکن نہیں ہوگا پاکستان میں انارکی پیدا ہوگی دہشت گردی پیدا ہوگی تو یہ باہر آکر کہے گا وہ امن لے آیا بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو لا کر پاکستان میں کس نے بسایا، پوری دنیا کو بتائیں نا دہشت گردوں کو بھائی کس نے کہا۔
وفاقی وزیر نے کہا پوری دنیا نے دیکھا آپ نے دیکھا کہ ہندوستان پاکستان کے کرکٹ میچ کے دوران جو انہوں نے کیا پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی۔ انہوں نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا 1947ءسے لے کر اب تک بادشاہ دا ¶د نے ہمیں تسلیم کیا نہ کرزئی نے نہ اشرف غنی نے ہمیں تسلیم کیا۔ یہ جو متقی ہے اس نے ہندوستان کی گود میں بیٹھ کر چند ٹکے اور پانچ ایمبولنس لیکر ان سے مل گئے 13 لوگ ہیں جو ہر ماہ ہندوستان سے کروڑوں ڈال لیتے ہیں یہ ہندوستان سے کہتا ہے کہ میں نو سال کی عمر میں پاکستان آیا اس کے بھائی کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں یہاں، پہ یاد رکھیں اب پاکستان میں کسی افغانی کی نہ جائیداد رہے گی نہ وہ یہاں رہے گا، ہاں اگر کسی نے آنا ہے تو ویزا لے کر آئے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
گڈ اوربیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہوچکی، اب وہ دہشت گرد ہے یا نہیں ہے، رانا ثنااللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے یا کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا، جارحیت پرادھاربھی نہیں رکھے گا۔(جاری ہے)
کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہدا کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں رہی مگر مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران تین بار ہلاکتیں ہوئیں۔ پنجاب حکومت کی پابندی کی سفارش پر وفاقی کابینہ اپنا فیصلہ کرے گی۔ انتشار اور فتنہ کسی کو نہیں پھیلانے دیں۔