صدرزرداری نومبر میں 3 روزہ دورہِ قطر کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نومبر میں 3 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری 4 سے 6 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحا کا دورہ کریں گے، اس دوران آصف علی زرداری امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔صدر زرداری دوحہ میں اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے دوسرے عالمی سربراہی اجلاس (ڈبلیو ایس ایس ڈی) میں بھی شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ ترکمانستان کے صدر کی خصوصی دعوت پر ہورہا ہے. جس کا مقصد پاک۔ترکمان تعلقات، توانائی تعاون، خطے میں تجارتی روابط اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات بھی شامل ہیں، جو دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وفد کا حصہ ہیں، جو سفارتی اور تکنیکی مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔دورے کے دوران گیس پائپ لائن منصوبے، علاقائی رابطہ کاری، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت متوقع ہے، حکومتی حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو نئی سمت فراہم کرے گا۔