مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘ جس پر صابر نے مسکراتے ہوئے اسے محض ایک افواہ قرار دیا، جس پر سلمان خان نے کہا، ’وہ (ایشوریا) بہت اچھی لڑکی ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی میں ایک موقع پر صابر بھاٹیا کے ہاتھ پر سلمان خان کی جلتی سگریٹ حادثاتی طور پر لگ گئی، جس پر سلمان نے طنزیہ انداز میں کہا، ’آخرکار تمہارے ہاتھوں پر راکھ آ ہی گئی‘۔

یاد رہے کہ سلمان خان ایشوریا سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم دونوں کے تعلقات خراب ہوئے اور بریک اپ ہوگیا جبکہ صابر بھاٹیا نے بعد ازاں 2008 میں تانیہ شرما سے شادی کی جو 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

واضح رہے کہ صابر بھاٹیا نے 1996 میں ہاٹ میل متعارف کرائی تھی، جو دنیا کی پہلی ویب بیسڈ ای میل سروس تھی تاہم ایک سال بعد ہی مائیکروسافٹ نے اسے 400 ملین ڈالر میں خرید لیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صابر بھاٹیا

پڑھیں:

عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم

سلمان اکرم جن کے نام دیں ان کی عمران سے ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم کی طرف سے کوئی لسٹ نہیں آئی،سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کردیا وہ وفاق کے رولز ہیں ہی نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز اب پنجاب کے جیل رولز ہیں۔اس موقع پر سلمان اکرم نیدلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری توہین عدالت کی درخواستیں آج سن لیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات کی درخواست دائر ہے، 24 مارچ کو اسی لارجر بینچ نے آرڈر کیا، عدالتی آرڈر پر کسی ایک دن بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ہم ہربار نام دیتے ہیں مگر انہیں جانے کی اجازت نہیں ملتی، لسٹ میں جو نام جاتے ہیں ان میں سے باہر کا بندہ ایڈ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم راجہ کی طرف سے ہمارے پاس کوئی لسٹ نہیں آئی۔ بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے 24 مارچ کے آرڈر پرعملدرآمد کا حکم دیا۔عدالت نے ہدایت دی کہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشوریا سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی کی سلمان خان سے دلچسپ ملاقات کا انکشاف
  • عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
  • خواہش ہے بلڈ بنک کی طرح آئی بینک بھی قائم کیا جائے ، معروف ڈاکٹر راشد حسین نت
  • ٹام کروز کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر آنا ڈی آرمس کا ردعمل سامنے آگیا
  • کے پی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات
  • عاکف سعید کا آئی ایف سی کیساتھ ایس ای سی پی کے شراکتی عزم پر زور
  • وزیراعظم سے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
  • جعلی شناختی کارڈ , غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
  • جب صابر بھاٹیہ کو ایشوریا رائے سے شادی کا خواب مہنگا پڑ گیا، سلمان خان نے کیسے حساب چُکایا؟