مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور موجودہ عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کے دوران پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، جمہوری اداروں کو مضبوط کیے بغیر ملکی ترقی اور استحکام ممکن نہیں، اور تمام قوتوں کو مل کر ملک کے آئینی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس موقع پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے خطے میں قیامِ امن، استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتِ حال میں بین الاقوامی شراکت داری اور مکالمے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول سے پی پی رہنمائوں کی ملاقاتیں : ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل کے حل پر بریفنگ دی۔ بلاول سے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی ملے۔ سٹیل ٹائون‘ گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ساجد جوکھیو نے عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری عوامی‘ فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔