مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، اور این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات: ن لیگ کی پارٹی عہدیداروں کو تیاری کی ہدایت

اس سے قبل مسلم لیگ ن این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی 116 سے رانا احمد شہریار کو ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پنجاب ٹکٹ ڈی جی خان سرگودھا ضمنی انتخابات فیصل آباد مسلم لیگ ن مظفرگڑھ ہری پور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹکٹ ڈی جی خان سرگودھا ضمنی انتخابات فیصل ا باد مسلم لیگ ن مظفرگڑھ ہری پور ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن ٹکٹ جاری

پڑھیں:

پی پی ایس سی کا مختلف اسامیوں کے نتائج کا اعلان

سٹی 42: پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا.
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی میں جونیئر کلرک کی 12 آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے ۔
کامیاب امیدواروں میں ماریا مبین، احمد سعید اعظم، محمد احمد، احمد حسن، خانسا ، محمد اویس عارف، محمد نعمان، صدف نور، نعمان شاکر، ثنااللہ ، سدرہ امداد، ریشیل امانت شامل ہیں ۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ (خواتین کوٹہ) کی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کیے ۔
کامیاب امیدواروں میں ارم شہزادی، عمارہ اکرم، حور فاطمہ، فرزانہ شبیر، مرویش عروج ۔ اقصٰی ارشد، انعم حبیب شامل ہیں ۔
حتمی نتائج کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں.
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
 

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کردیے
  • مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
  • ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
  • مسلم لیگ ن کا آئندہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آئندہ ضمنی انتخابات کے لءے امیدواروں کا اعلان کردیا
  • ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل
  • مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات کیلئے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور واپس کردیے
  • پی پی ایس سی کا مختلف اسامیوں کے نتائج کا اعلان