عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے: چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی نظام کی بہتری پر تمام ججز اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اورہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ میں اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ ہیں،اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہیں، اصلاحات کا مقصد ایسا نظامِ انصاف جو بروقت، شفاف اور عوام دوست ہو، 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کا مقصد شفافیت، تیز انصاف اور ڈیجیٹل سہولت ہے، سال 2025 میں 22848 مقدمات دائر، 27228 مقدمات کے فیصلے ہوئے، مجموعی زیرِ التوا مقدمات 60410 سے کم ہوکر 55951 رہ گئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ سزائے موت، عمر قید، خاندانی، ٹیکس، سروس مقدمات کو ترجیح دی گئی، عدالتی کارکردگی کی نگرانی کیلئے جوڈیشل ڈیش بورڈکا اجرا ہوا، ایکسیس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 1.
واضح رہے جوڈیشل کونسل نے ایک سال میں 130 شکایات نمٹائیں، پاکستان سیکرٹریٹ بھی قائم کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کے 31 اجلاسوں میں 53 ججز کی تقرری کی سفارش کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دور کا ا غاز چیف جسٹس
پڑھیں:
آزادی مارچ کیس ، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پی ٹی آئی آزادی مارچ سے متعلق تھانہ بہارہ کہو میں درج 2 مقدمات کی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کی، متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت کی جانب سے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ انہی مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے، جبکہ علی امین گنڈاپور اور چند دیگر ملزمان کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔