پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں مبینہ تبدیلی کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پرامیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
محکمے کے مطابق،پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور دعوےغلط اور جعلی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ان خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں۔
ترجمان کے مطابق، قومی پاسپورٹ میں صرف چند سیکیورٹی فیچرز کی بہتری کی گئی ہے تاکہ اسے مزید محفوظ بنایا جا سکے، تاہم ڈیزائن یا کور پیج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈی جی امیگریشن نے خبردار کیا کہ قومی پاسپورٹ سے متعلق جھوٹی یا گمراہ کن خبریں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محکمے کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ملکی شناخت کی علامت ہے، لہٰذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط معلومات پر کان نہ دھریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کور پیج میں

پڑھیں:

ٹریفک آرڈیننس پر تضاد؟ وزیراعلیٰ کی تردید، وزرا کے بیانات سے نیا ابہام پیدا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردیدکردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا نفاذ ہوگا۔اس سے قبل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر سختی سے نمٹا جائے گا۔تاہم اس سے قبل پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کمیٹیاں بنانے اور ٹریفک آرڈیننس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کے اعلان کے بعد چیئر مین متحدہ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے ہڑتال ختم کرنےکا اعلان کیا تھا، مریم اورنگزیب کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرکوئی ابہام پیدا ہوا تو دیکھ لیں گے۔دوسری جانب مِنی مزدا ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شیرعلی نے ٹریفک آرڈیننس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوراً بند کریں، پاکستان کا کمپنیوں سے مطالبہ
  • جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کی تردید کردی
  • حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم
  • عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی سے متعلق رانا ثنااللہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • پاکستان میں فیمیل رپورٹرز کی تعداد انتہائی کم ہوگئی، اب نمائندگی کتنی ہے؟
  • اماراتی امیگریشن قوانین میں تبدیلی، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر کروڑوں کے جرمانے نافذ
  • معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے
  • خیبرپختونخوا میں ان ہاؤس تبدیلی سامنے نظر آئے گی، شیر افضل مروت
  • ٹریفک آرڈیننس پر تضاد؟ وزیراعلیٰ کی تردید، وزرا کے بیانات سے نیا ابہام پیدا