جیکب آباد،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی کااظہارتعزیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-05-2
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ امداد اللہ بجارانی نے ناظم حلقہ پھول باغ اللہ ڈنو پیرزادہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد ابو بکر سومرو سمیت جماعت کے دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ امداد اللہ بجارانی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، اس لیے زندگی کو بغیر مقصد کے گزارنا ایسے ہے جیسے کوئی انسان گمان نامی منزل کی طرف انجان راستے پر چل رہا ہو۔ انہوں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا کرم ہے کہ اس نے ہمیں حضور ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا، جہاں زندگی کا مقصد بالکل واضح ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بھی اللہ کی کرم نوازی ہے کہ ہمیں سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی قائم کردہ جماعت اسلامی کے کارکن ہونے کا شرف حاصل ہے جہاں بھی سیرت محمد ﷺ پر عمل کرنے والے افراد ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
سیپاک ٹاکرا ایونٹ:سندھ وائٹس اور ویمینز میں سندھ کی فتح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں سیپاک ٹاکرا مقابلوں میں جو کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں منعقد ہوئے مردوں کے مقابلوں میں سندھ وائٹس نے سندھ کو 17-14/ 15-7 اور 15-13 سے شکست دی جبکہ ویمینز ایونٹ میں سندھ نے سندھ وائٹس کو 15-9 اور 15-8 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور نیشنل گیمز کے آرگنائزنگ سیکرٹری احمد علی راجپوت مہمان خصوصی تھے انہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے۔مردوں کی فاتح ٹیم سندھ وائٹس کے کپتان سرفراز رحمان،محمد فرحان ، فضیل شبیر ، نعمان عالم اور ذولفقار علی نے ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کیا جبکہ خواتین کی فاتح ٹیم سندھ جو کہ مریم انور بٹ کپتان ،عروج ناز،مریم غوری،مدھا فاطمہ اور وریشہ خان پر مشتمل تھی نے عمدہ کارکردگی پیش کی۔پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان ،پنجاب سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر طارق خانزادہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب اسپورٹس بورڈ محمد مبشر ، خیبر پختونخوا سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذاکر اللہ خان ،بلوچستان سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری برکت علی نے بھی کھلاڑیوں کو میڈل پہنایا۔تقریب سے سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ، صدر شبیر احمد ،نائب صدور دلیپ کمار، محمد سلیم ،طارق خانزادہ ،ذاکر اللّٰہ خان ،نیشنل گیمز کے میڈیا کوآرڈینیٹر قمر خان اور پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی احمد علی راجپوت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیپاک ٹاکرا کو فروغ دینے میں ہمارا ہر ممکن تعاون اور رہنمائی پاکستان سیپاک ٹاکرا کے ساتھ ہے میں نوشاد احمد ، شبیر احمد ،ڈاکٹر عارف حفیظ ،ریحانہ آصف اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔