عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کو 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 9 مئی سمیت 5 کیسز کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج افضل مجوکہ نے کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں دونوں کی گرفتاری روک دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اگلی سماعت میں عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف “ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو بیس بیس سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مقدمات میں کی گرفتاری مئی سمیت 5
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ: عمران خان کی بریت کے باوجود دوبارہ چالان جمع
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بریت کے باوجود پولیس نے ان ہی کے خلاف دوبارہ چالان جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اس کیس میں ٹرائل کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو یاد دلایا کہ عمران خان اس مقدمے میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے آزادی مارچ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا جس کا نمبر627 ہے۔ حیران کن طور پر، پولیس نے اسی مقدمے میں — جس میں عمران خان کو بری کیا جا چکا تھا — دوبارہ چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔