9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
عدالت نے 9 مئی سمیت تمام 6 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ 25 نومبر تک عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، تاہم اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کروایا۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جب کہ بشریٰ بی بی پر مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی مقدمات wenews بشریٰ بی بی روک دیا ضمانت عمران خان گرفتاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 9 مئی مقدمات روک دیا گرفتاری وی نیوز بانی پی ٹی آئی عمران خان عمران خان اور بشری عدالت نے
پڑھیں:
ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 3 نومبر تک توسیع
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا دلائل پیش نہ کر سکے، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ ضمنی تفتیشی رپورٹ اور دلائل آئندہ سماعت تک مکمل کرے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو بھی آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی کارروائی 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج ہے، جس میں ایمان مزاری اور دیگر پرجھگڑے اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔