کراچی، مال گاڑی کی 2 بوگیوں میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) کینٹ اسٹیشن پر کھڑی کارگو ٹرین کی دو بوگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ریسیکو ادارے 1122 کے ترجمان کے مطابق کینٹ اسٹیشن میں کارگو کی بوگی میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔
فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا تو ریسیکو ٹیم کو معلوم ہوا کہ مال بردار ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگی ہے۔ریسیکو ٹیم نے فوری امدادی عمل شروع کرکے دونوں مال برادر بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
ترجمان ریسیکو ادارے 1122 نے بتایا کہ یہ کارگو ٹرین ہے۔آتشزدگی کے واقعہ میں دو بوگیاں متاثر ہوئیں۔ایک بوگی میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ایک بوگی میں رکھے ہوئے سامان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ریسیکو ٹیم نےباقی سامان کو نکال کر اس کو جلنے سے بچالیا۔
انہوں نے بتایا کہ دو کارگو بوگیوں میں کپڑا اور دیگر سامان موجود تھا۔آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بوگیوں میں ا تشزدگی
پڑھیں:
گلستان جوہر میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو 25 ہزار کا ای چالان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ طور پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو 25 ہزار کا ای چالان موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کا موقف ہے کہ آواری ٹاور کے قریب جس وقت ای چالان ہوا میری گاڑی گھر پر تھی، چالان پر دیے گئے وقت سے پہلے اور بعد میں بھی گاڑی گھر کے باہر موجود رہی۔ شہری نے بطور ثبوت گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ فراہم کردی۔ای چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی 12 نومبر کی صبح 9 بجکر 33 منٹ پر آواری ٹاور سگنل پر تھی، ڈبل کیبن گاڑی کو رنگین شیشے ہونے پر ای چالان 9 بجکر 45 منٹ پر جاری کیا گیا ہے۔