اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حالیہ دھاندلی کے الزامات پر باضابطہ نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے مکمل بیان کا ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا ہے،  ٹرانسکرپٹ موصول ہونے کے بعد کمیشن قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے پر سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے، آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ سامنے آگیا،  اگر یہی انتخابی معیار ہے تو بہتر تھا کہ انتخابات کے بجائے براہ راست نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے مترادف ہیں، اس لیے معاملے کا جائزہ لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں توہینِ چیف الیکشن کمشنر اور توہینِ کمیشن کا کیس پہلے ہی زیرِ سماعت ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی قیادت کے کمیشن سے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل الیکشن کمیشن

پڑھیں:

فیصل آباد: ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد: الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم نے سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کو موبائل فون لے جانے سے روکا جائے تاکہ ووٹ کی رازداری متاثر نہ ہو، ساتھ ہی تمام پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی خفیہ اور محفوظ طریقے سے اندراج کو یقینی بنائیں۔

کمیشن کے ترجمان نے ووٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن میں اپنا موبائل فون لے کر نہ جائیں تاکہ ووٹ کی رازداری پر کوئی سوال نہ اٹھے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات جاری ہیں اور الیکشن کمیشن کا مقصد شفاف اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • دھاندلی کا الزام ، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
  • سہیل آفریدی الیکشن کمشن نوٹس کو کور کرنے کیلئے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • ہری پور سے فارم 45 کے مطابق PTI امیدوار آگے ہے، اسد قیصر
  • فیصل آباد: ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
  • فیصل آباد، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبر کا نوٹس لیا
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن
  • الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو گھر تک محدود کر دیا گیا
  • ضمنی انتخابات 2025: انتخابی مہم کی مدت آج ختم، رات 12 بجے کے بعد مہم چلانا ممنوع