دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستانی میزبان اور معروف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
معروف اینکر اقرار الحسن اور ان کی اہلیہ عروسہ خان کی شادی کی سالگرہ کی ایک تصویر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃالعین اقرار بھی موجود ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اقرار الحسن کی تین شادیوں کی خبریں پہلے ہی موضوعِ بحث رہی ہیں، 2023 میں اقرار الحسن نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نکاح ان کی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار کی مرضی سے ہوا تھا۔
اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ عروسہ خان کا قرۃ العین اقرار اور پہلاج الحسن کے ساتھ اچھا تعلق ہے جس کا ذکر اقرار مختلف انٹرویوز میں کرتے رہے ہیں۔
حال ہی میں اقرار الحسن اور عروسہ خان نے اپنی دوسری شادی کی سالگرہ قرۃ العین اقرار کے ساتھ منائی جس کی تصویر عروسہ خان نے شیئر کی اور اقرار الحسن نے بھی اسے ری پوسٹ کیا۔
جیسے ہی یہ تصویر سامنے آئی، سوشل میڈیا صارفین نے اس غیرمعمولی خاندانی ترتیب پر دلچسپ مگر تنقیدی تبصرے شروع کر دیے۔
اگرچہ یہ واضح نہیں کہ سالگرہ کی تقریب کب منائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، بعض مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے قرۃالعین کی موجودگی کو ایک مثبت مثال قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔
2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھا۔ اقرار الحسن نے تیسری شادی نیوز اینکر عروسہ خان سے اکتوبر 2023 میں کی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل میں اقرار الحسن اقرار الحسن نے سوشل میڈیا شادی کی
پڑھیں:
موٹی بیویوں کا وزن کم کرانے کیلیے نادیہ خان نے شوہروں کو دلچسپ مشورہ دے ڈالا
خواتین کے بڑھتے ہوئے وزن سے شوہروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان نے انھیں ایک دلچسپ اور آزمودہ مشورہ دیا ہے۔
نٹ کھٹ نادیہ خان پاکستانی شوبز کی ہمیشہ چٹ پٹی رائے دینے والی ملکہ سمجھی جاتی ہیں جس کا ثبوت انھوں نے حال ہی میں دیدیا۔
میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مارننگ شو میں ایک ایسا مشورہ دے ڈالا جس سے نہ صرف شوہر چونک اُٹھے بلکہ ان بیویاں بھی خبردار ہوگئیں۔
بیویوں کا وزن کم کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ انھیں براہ راست نہ ٹوکیں بلکہ یہ کہیں کہ یار میں موٹا ہو رہا ہوں اور بے ہنگم دکھائی دے رہا ہوں اب مجھے رات میں کم کھانا دیا کرو۔
نادیہ خان کے بقول جیسے ہی شوہر اپنا وزن کم کرنے کا یہ ڈراما کریں گے ان کی بیویاں فوراً کہیں گی کہ ارے نہیں! میں موٹی ہو رہی ہوں، آپ تو سمارٹ ہیں مجھے وزن کم کرنا ہے۔
اداکارہ نادیہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ چند دن میں موٹی بیویاں اپنا وزن کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہو جائیں گی۔
نادیہ خان کے بقول میں نے اپنے گھر میں بھی سب کے ساتھ یہی فارمولا چلایا اور میری جیم کی روٹین دیکھ کر پورا گھر ورزش پر لگ گیا ہے۔
میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ جو شوہر یہ کہتے ہیں میری بیوی موٹی ہے تو کوئی بات نہیں وہ دراصل یہ چاہتے ہیں ان کی بیوی جلد مرجائے۔ یہ محبت نہیں لاپروائی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے موٹاپے کے طبی نقصان گنواتے ہوئے کہا کہ موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ جیسے شوگر گردے اور دل کے امراض وغیرہ۔