مینڈیٹ نہ ملنے کا خدشہ تھا تو انتخابات میں حصہ ہی نہ لیتے، بیرسٹر گوہر کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو توقع تھی کہ اس بار ان کے مینڈیٹ کو قبول کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے گزشتہ عرصے میں سختیاں برداشت کیں اور سمجھ رہے تھے کہ اس بار ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے گا۔ اگر پہلے سے معلوم ہوتا کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہری پور میں ہم اپنی جیتی ہوئی نشست کا دفاع نہیں کرسکے۔ ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہ دینا جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں۔ اب خیبر پختونخوا سمیت ہر جگہ صورتحال مختلف نظر آ رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ ہر بار امید کے ساتھ آتے ہیں کہ ملاقات ہوگی، لیکن صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں:سہیل آفریدی
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں ہو رہا، اور اس بار احتجاج نتیجہ خیز ہوگا۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پہلے جو کوتاہیاں ہوئیں، اب وہ نہیں ہوں گی، ان کے ہر وار کا میرے پاس حل ہے .لیکن جب میں وار کروں گا تو ان کے پاس حل نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ان کو ایکسپوز کر رہا ہوں، یہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کومانتے ہیں، روزانہ اڈیالہ جاتاہوں ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صوبہ بہترین طریقےسے چل رہاہے،مسئلہ امن و امان کا ہے، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پرکام جاری ہے، سمجھتا ہوں کہ کسی کی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے. وزیراعظم ہی نہیں کسی بھی حکومتی آفس بیئررکی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ایف آئی اے نوٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو نوٹس بھیجا وہ میرے لئے فل ٹاس ہے، ایف آئی اے نوٹس پر رد عمل دوں تو نقصان ملک کا ہوگا، میں ملک کا نقصان کسی صورت نہیں چاہتا۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں،میں نے تمام جمہوری راستے اپنائےہیں۔این ایف سی ایوارڈ میں شرکت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس میں شرکت کروں گا. وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو بانی سےملاقات سےمتعلق پوچھوں گا۔