پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
ٹیسٹ ڈرائیو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اور اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔
ڈرائیور لیس کار تیار کرنے والے انجینئرز کی ٹیم کے سربراہ اور نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خرم نے دوران ڈرائیونگ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ہم ایک سال سے اس منصوبے پر کام کررہے تھے، ہم نے اسے پروجیکٹ کو اب میچیورٹی تک پہنچا دیا ہے۔
اس وقت ہم کار کے ٹرائلز بھی کررہے ہیں، روڈ ڈرائیو بھی کررہے ہیں، ہم نے ریڈار ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر ویژن کے ساتھ اسے آگے بڑھایا ہے، اسٹیئرنگ کنٹرول کے بعد اب ہم آبجیکٹ ڈیٹیکشن، لین ریکگنیشن، اسپیڈ لیمٹ ڈیٹکشن اور سگنل لائٹ ریکگنیشن پر بھی کام شروع کرچکے ہیں جس سے کار ایک مکمل Autonomous driving پر آجائے گی۔
واضح رہے کہ فی الحال گاڑی کی اسپیڈ الگورتھم میں 15 سے 20 رکھی گئی ہے آٹونومس ڈرائیونگ میں ٹرننگ موڈ اور سامنے سے آنے والے کسی بھی ٹریفک کی judgment موجود ہے۔
اے آئی بیس ڈرائیور لیس کار بنانے والی انجینئرز کی ٹیم کے ایک رکن انضمام خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ دنیا کی ان چند گاڑیوں میں سے ایک ہے جو پاکستان کے uncontrolled urban environment کا سامنا کررہی ہے، ہماری سینسر ٹیکنالوجی بہت اسٹرونگ ہے۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے دور میں شروع ہوا تھا جو موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد کے دور کے آغاز میں ہی ایک سنگ میل عبور کرچکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈرائیور لیس کار ا رٹیفیشل
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔