Daily Mumtaz:
2025-12-12@20:41:15 GMT

NCCIA کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم، وزرات داخلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

NCCIA کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم، وزرات داخلہ

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی، خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ہونے والے افسران کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

وزرات داخلہ نے این سی سی آئی اے کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم کرکے تمام افسران کو کنٹریکٹول قرار دیدیا۔

وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کی کاپی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

تمام افسران کو خورشید شاہ کمیٹی نے 2012 میں مستقل کیا تھا، ایف آئی اے افسران نے ان افسران کے خلاف رٹ بھی دائر کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع وشائع کرنیکا نظام تیار

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا، 2026 کےآخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثے عوام کیلئے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے تمام اعلیٰ افسران ملکی وغیر ملکی اثاثے ڈیجیٹلی جمع کرائیں گے، وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثے بھی لازمی ڈیجیٹل ہوں گے۔

اثاثوں کی آن لائن اشاعت کیلئے پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے انتظامات شامل ہوں گے، رسک بیسڈ ویری فیکیشن کا طریقہ کار بھی متعارف کرایا جائے گا۔

بینکوں کو اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثہ جات تک رسائی دی جائے گی، بینک اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے وفاقی و صوبائی افسران کےاثاثوں کی جانچ پڑتال کریں گے، سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
  • اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع وشائع کرنیکا نظام تیار
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر خالد خورشید کی حکومت گرائی، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا اعتراف
  • این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
  • غزہ میں جنگ بندی مستقل ہونی چاہیے، ترک صدر اردوان
  • سندھ پولیس کے زخمی میاں بیوی افسران کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
  • پاکستان کا افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ
  • خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا ووٹ دیتے ہیں حکومت بنا لیں: مصدق ملک کا دعویٰ
  • وزیراعلیٰ کی زخمی پولیس افسران واہلکاروں کوبہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت