تھائی وزیراعظم نے اچانک پارلیمان تحلیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں اضافے اور حکومتی دباؤ بڑھنے کے بعد پارلیمان تحلیل کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم نے شاہی فرمان پڑھ کر پارلیمان کی تحلیل کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام مسائل کے حل کی واحد راہ سیاسی اختیار کو عوام کے سپرد کرنا ہے۔انوتن چرن وراکل نے صرف 3ماہ قبل حکومت سنبھالی تھی، تاہم ان کی اقلیتی حکومت کو سرحدی کشیدگی، گزشتہ ماہ آنے والے سنگین سیلاب اور اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کے خطرے جیسے مسائل کا سامنا تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمان تحلیل کر دیں گے، تاہم خراب ملکی حالات کے پیشِ نظر انہوں نے یہ فیصلہ قبل از وقت کر لیا۔انوتن چرن وراکل سے قبل وزیراعظم پائیتونترانگ شیناوترے کو اخلاقی ضابطے کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جب وہ کمبوڈیا کے سابق رہنما ہون سونگ کو انکل کہہ کر مخاطب کرتی پائی گئی تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جھڑپیں جاری‘ 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بینکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے باعث 4 لاکھ سے زائدباشندے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تھائی وزارتِ دفاع کے ترجمان سوراسن کونگ سیری نے بتایا کہ کمبوڈیا کے ساتھ جاری سرحدی جھڑپوں کے باعث 7صوبوں میں 4 لاکھ سے زائد تھائی شہریوں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ تھائی لینڈ کی سیکنڈ آرمی ایریا کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بدھ کی صبح 5 بجے سے بریرم، سورن، سیساکت اور اْوبون راتچتھانی کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے، تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی میڈیا کے مطابق تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں تھائی سرحدی صوبوں میں 800 سے زائد اسکول اور متعدد اسپتال عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان یہ سرحدی تنازع اتوار کی دوپہر دوبارہ شروع ہوا، دونوں ملک ایک دوسرے پر حملے کا آغاز کرنے کا الزام لگا رہے ہیں ۔