2025-10-16@10:10:04 GMT
تلاش کی گنتی: 106

«خمیسہ گوٹھ»:

(نئی خبر)
    کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) منگھو پیر تھانے کی حدود امیر بخش بروہی گوٹھ پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور لڑکا جاں بحق ہوگیا مقتولین کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقتولین کی شناخت 40سالہ گلسانہ زوجہ عاشق حسین کولاچی اور 29سالہ محمد اختر ولد محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی ، ایس ڈی پی او منگھوپیر اور ایس ایچ او منگھوپیر ہمراہ پولیس پارٹی موقع پر موجود ہیں، کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔ملزمان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا،ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم رئیس مما نے 2011 ء میں کورنگی میں اپنی دہشت اور...
    شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ مدثر نامی شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید استپال لیجایا گیا۔ سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ سیکٹر 8 سی احمد رضا مسجد کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ خالد حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ سعید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار علی شیخ و متعلقہ بینک کو ہدایات دیں کہ فنڈز حاصل کرنے والی خواتین کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور ادائگیوں کے عمل کو ہر ممکن طور پر سہل بنایا جائے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر رقم وصول کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور انکو درپیش مسائل کے باریمیں دریافت کیا۔ چیئرپرسن...
    میرپورخاص،گورنمنٹ پرائمری اسکول گوٹھ فتخ خان نوحانی دیھ144 کے طلبا و طالبات احتجاج کررہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ کھتڑ ولیج کے رہائشی احسان علی نے با اثر افراد کی جانب سے دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں حیدرآباد سائٹ ایریا میں واٹر سپلائی کا ملازم ہوں لیکن کچھ عرصہ سے سائٹ ایریا نارا جا نارا جیل کے رہائشی بااثر افراد رجب چانڈیو اور وزیر چانڈیو مجھے قتل کی دھمکیاں دے کر ہرا ساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد واٹر سپلائی کے پمپ سے زبردستی بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں جس کے منع کرنے پر انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بھی درج کرایا ہے اور وہ کریمنل...