2025-08-16@11:17:49 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«روپے اضافہ ہو»:

(نئی خبر)
    وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی، گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے، دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا، جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ ذرائع کے مطابق...
    وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
    بھارت نے اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بجٹ بھارت کے گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 4.5 فیصد زیادہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس بجٹ میں سے 486 ارب روپے جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال اور نئےانجن خریدنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 243.9 ارب روپے بحری فوج کے لیے رکھے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے گزشتہ روز ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظوری دیدی ۔ سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا تقاضا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کی جانب سے بیک آواز ہو کر کیا گیا تھا۔ ان ارکان کی جانب سے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو منظور نہیں کیاگیا اور قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی۔ جس کے تحت...
    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے، اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور  ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی...
    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) کرشنگ سیزن ہونے کے باجوود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مافیا نے ماہ فروری کے لیے فیوچر ٹریڈ میں مزید اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کی کرشنگ ہونے کے باجود ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری ہے،ماہ دسمبر کے مقابلےمیں چینی کی ایکس مل ریٹ میں18 روپے اضافے کے ساتھ قیمت 125 سے بڑھ کر 143 روپے ہو گئی ہے جبکہ چھوٹے دکانداروں میں چینی 155 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سٹے باز مافیا نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر ماہ فروری کے لیے چینی کی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (ایچ سی اے آر) کا منافع 566.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو سالانہ 295 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتا ہے۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ہونے والے ایچ سی اے آر کے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کا منافع گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 143.3 ملین روپے تھا۔سہ ماہی کے دوران آٹومیکرز کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 3.97 روپے رہی جو گزشتہ سال ایک روپے تھی۔منافع میں اضافے کو فروخت میں اضافے سے منسوب کیاجاسکتا ہے۔سہ ماہی کے دوران ایچ سی اے آر کی فروخت 17.85 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال...
    کراچی میں دواؤں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواؤں کی قیمیتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔ امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک دو دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی (Essential) جبکہ 500 فارمولیشن (Non-Essential) رجسٹرڈ ہیں۔ No-Essential ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کر دیا گیا جبکہ Essential...
    پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔
    پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔ گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں مختلف صلاحیت کے سولر سسٹمز کی قیمتیں درج ذیل ہیں: 5 کلو واٹ سسٹم: 5,50,000 روپے 7 کلو واٹ سسٹم:...
    ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2487 روپے اضافے سے قمیت 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
    اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار  اضافے کا امکان ہے .تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی. جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی...
    لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2025ء ) 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری تیار کر لی گئی، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی دکھائی دینے کا امکان ہے ۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے اضافے کا امکان ہے ۔ دیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافے کی توقع کی جارہی ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، 2023-24 کے دوران تنخواہ دار افراد سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے سال 2022-23 کے مقابلے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا، ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ پر رہا، کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع ہوئے جبکہ 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، بینکوں،...
    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی اور پیٹرول کی اوسط قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ مٹی کے تیل کی ایکس...
    گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت  7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے، حکومت نے 15 جنوری کو آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 27 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے ملکی قرضوں میں اضافے کے حوالے سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق پاکستان کا قرض 70,400ارب تک پہنچ گیا ہے جو اپریل 2022میں 43,500ارب روپے تھا،اپریل 2022سے 27ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 1248ارب روپے کا قرض لیا جبکہ خیبر پختونخواہ کا 77 سال کا مجموعی قرض 725ارب روپے ہے، اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20دن...
    پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔  موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...