2025-05-14@21:49:02 GMT
تلاش کی گنتی: 68
«روپے اضافہ ہو»:
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 مئی 2025ء ) 3 سالوں میں ملکی قرضوں میں 31 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انشکاف، 2022 میں پی ڈی ایم کے اقتدار میں آنے کے بعد 3 مختلف حکومتوں کے دور میں ملکی قرضے ساڑھے 43 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 74 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلی گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں میں اضافے سے متعلق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق شہباز شریف پاکستان کا واحد وزیراعظم ہے جس نے 3 سالوں میں آئی ایم ایف کے 4 پروگرام لیے۔ جب یہ پی ڈی ایم کی حکومت میں...
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے والے افراد کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونا 5,059 روپے اور فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سونا 59...
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی، بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور حقیقی موثر شرح تبادلہ 102.2 سے گھٹ کر 101.6 پر آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی۔ لیکن خام مال کی درآمدات کے حجم میں تسلسل سے اضافے اور مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 280روپے 71پیسے کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے 2 ماہ میں عوام کو فائدہ دینے کی بجائے 34 ارب روپے ماہانہ ٹیکس بڑھا دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ خیال رہا کہ جب بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی جائیں اور اس کے برعکس جب یہ قیمتیں کم ہوتی ہیں تو حکومتوں کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن لگاتار 2 ماہ سے ن لیگ، پیپلز...
سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے! WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 8600 روپے اضافے کے بعد 348000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7373 روپے اضافے کے بعد 298353 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273500 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 86 ڈالر اضافے کے بعد 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی السوِن (Alsvin) کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 250,000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ نئی قیمتوں کے تحت: 1.3L کمفرٹ ایم ٹی (Comfort MT) کی نئی قیمت 40,99,000 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 38,49,000 روپے تھی۔1.5L کمفرٹ ڈی سی ٹی (Comfort DCT) کی قیمت اب 46,49,000 روپے ہو گئی ہے۔1.5L لومیئر ڈی سی ٹی (Lumiere DCT) ماڈل کی نئی قیمت 47,99,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ 1.5L لومیئر ڈی سی ٹی بلیک ایڈیشن (Lumiere DCT Black Edition) کی قیمت 48,99,000 روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے 46,49,000 روپے تھی۔ چنگان حکام کا کہنا ہے کہ یہ...
لاہور(اوصاف نیوز)ملک کے بیشترشہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1397روپے کے مقابلہ میں 1.01فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کی سطح پربرقرارہے۔ اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381 روپے، راولپنڈی 1350روپے، گوجرانوالہ 1440روپے، سیالکوٹ 1420روپے، لاہور 1476روپے، فیصل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر پر جا پہنچی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ...
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے 4 کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا تاہم صرف 4 منصوبوں کی منظوری اور 6 کو ایکنک بھیج دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار...
علی پور (نیوز ڈیسک) علی پور شہر میں قصاب مافیا نے من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹی سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق رمضان المبارک سے قبل بڑے گوشت کی فی کلو قیمت 700 روپے تھی، جو اب بغیر ہڈی 1400 روپے اور ہڈی والا گوشت 1000 سے 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یعنی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے قصاب مافیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ بھینسوں، کٹوں اور بیمار جانوروں کا گوشت نرم بچھڑے کے نام پر فروخت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا، چکن کی قیمت 800 روپے، بڑے گوشت کی قیمت 1200 روپے جبکہ مٹن کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 800 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ مٹن...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2025ء ) سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 75 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ سعودی ریال بھی پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74 روپے 48 پیسے ہوگئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 75.18 روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق سعودی ریال کی فروخت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔(جاری ہے) دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت عید کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران بڑھ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) عید کے بعد پہلے ہی کاروبار دن پر ڈالر کی غیر معمولی بڑی چھلانگ، روپیہ کمزور ہو گیا، جمعرات کے روز عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280...
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1620 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1389 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ایک معمول بن چکا ہے۔ بیشتر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وی نیوز نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی اور حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں کتنی کامیاب ہوئی؟ یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا...
لاہور(نیوزڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.34 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1322 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 ، راولپنڈی 1333، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370 ، لاہور 1450، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1370، ملتان 1384، بہاولپور 1400، پشاور 1360 اور بنوں...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 320800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 275034 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 252123 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 3050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار...
رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل پندرہویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 9 روپے26 پیسے فی کلو تک...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 314000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 269204 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 246779 روپے ہو گئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر اضافے سے 2942 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہےکہ پاکستان میں سونے کا بھاؤ نئی تاریخی بلندی پر ہے۔
رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی...
لاہور( نیوز ڈیسک)رمضان کا پہلا عشرہ مکمل ہوتے ہی چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈالر سستا چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے...
سکھر (نیوز ڈیسک) رمضان میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کی طرف لیموں کی قیمت بھی دگنی ہوگئی،دو سو روپے کلوملنے والا لیموں اب چارسو روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دیگرمشروبات کے ساتھ لیموں کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر افطار کے وقت لیموں پانی کا استعمال جسم میں پیدا ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور جسم کو تروتازہ بھی کردیتا ہے۔ ماھ مقدس میں دیگر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل 200 روپے کلو ملنے والا لیموں اب 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے...
رمضان میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کی طرف لیموں کی قیمت بھی دگنی ہوگئی،دو سو روپے کلوملنے والا لیموں اب چارسو روپے کلو فروخت ہونے لگا تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دیگرمشروبات کے ساتھ لیموں کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر افطار کے وقت لیموں پانی کا استعمال جسم میں پیدا ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور جسم کو تروتازہ بھی کردیتا ہے۔ماھ مقدس میں دیگر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل 200 روپے کلو ملنے والا لیموں اب 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران...
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملک میں برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی ڈویژن میں برائلر مرغی کی قیمت میں 120 سے 150 روپے فی کلو گرام تک اضافہ ہوگیا ہے، برائلر مرغی کا گوشت 720 سے 800 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ رمضان سے قبل مرغی کا گوشت 600 سے 650 روپے فی کلو فروخت ہوتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں، عمر ایوب سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے الزام لگایا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز نے مصنوعی طور پر سپلائی کی قلت پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈسٹری بیوٹرز نے جان بوجھ کر سپلائی...
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت700روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے2 لاکھ 63 ہزار203 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ میٰں چاندی کی قیمت 3430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرمہنگا ہوکر2921 ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر...
پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے مگر کچھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں یا تو استحکام رہا ورنہ پھر اضافہ، رمضان کی آمد سے قبل زیادہ تر پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں لازمی اضافہ ایک روایت سی بن چکی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے رمضان سے قبل ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی ہے؟ انڈے اور مرغی کی قیمت ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 1 ہفتے کے دوران 20 روپے اضافہ ہوا، 13 فروری تک فی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024) میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔دسمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 49 ہزار...
اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی ہوئیں جب کہ 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں کیلے، چکن، انڈے، لہسن، چینی، مٹن، بیف، دودھ، دہی، اور دال ماش شامل ہیں۔...
حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو...
اسلام آباد: حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء) عین رمضان سے قبل ایک ماہ میں چینی کی بیرون ملک فروخت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہو جانے کا انکشاف، دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 103.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی کی برآمدات کی وجہ سے ملک میں چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 103.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں چینی برآمد ات کاحجم 86 ملین ڈالر رہاجبکہ دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات 175.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 89.1...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) رمضان سے قبل چینی کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا، حکومت کے چینی کی بیرون ملک فروخت کی اجازت دینے کے فیصلے کا نتیجہ، افغانستان کو چینی کی فروخت میں 4 ہزار فیصد سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، چینی کی ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی ماہ م میں چینی کی قیمت131 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر گئی زیادہ سے زیادہ 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ افغانستان کے لیے چینی کی ایکسپورٹ میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا جنوری 2025، رواں مالی سال کے...
حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ...
اسلام آباد:حکومت نے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسی مدت میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 1.02 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں کیلے، ڈیزل، چینی، لہسن، پیٹرول، سگریٹ اور خشک دودھ شامل ہیں، جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، برائلر مرغی، دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 6.99...
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف دوائیں ہی نہیں بلکہ نیوٹراسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔ دیگر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا‘ کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وورین ٹیبلیٹکی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ (125 ایم جی) 281 سے 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن 253 سے 625 روپے، پلمونول سیرپ 149 سے 165 روپے اور انسڈ گولیاں 276 سے 325 روپے کی ہو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لئے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواوں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری...
کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے معاہدوں، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20کروڑ ڈالر کے موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرنے کے عندیے اور زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے سے آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے نیچے آگئے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے...
ملتان: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے، اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں چینی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ میں فروخت ہورہی ہے، ملتان میں دو ہفتے قبل 135 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب 150 سے 160 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 50 کلو کا تھیلا 7,200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح فیصل آباد میں چینی کا ایکس مل ریٹ 146 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی، گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے، دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا، جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ ذرائع کے مطابق...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
بھارت نے اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بجٹ بھارت کے گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 4.5 فیصد زیادہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس بجٹ میں سے 486 ارب روپے جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال اور نئےانجن خریدنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 243.9 ارب روپے بحری فوج کے لیے رکھے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے گزشتہ روز ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظوری دیدی ۔ سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا تقاضا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کی جانب سے بیک آواز ہو کر کیا گیا تھا۔ ان ارکان کی جانب سے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو منظور نہیں کیاگیا اور قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی۔ جس کے تحت...
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے، اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی...
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) کرشنگ سیزن ہونے کے باجوود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مافیا نے ماہ فروری کے لیے فیوچر ٹریڈ میں مزید اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کی کرشنگ ہونے کے باجود ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری ہے،ماہ دسمبر کے مقابلےمیں چینی کی ایکس مل ریٹ میں18 روپے اضافے کے ساتھ قیمت 125 سے بڑھ کر 143 روپے ہو گئی ہے جبکہ چھوٹے دکانداروں میں چینی 155 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سٹے باز مافیا نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر ماہ فروری کے لیے چینی کی...
کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (ایچ سی اے آر) کا منافع 566.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو سالانہ 295 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتا ہے۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ہونے والے ایچ سی اے آر کے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کا منافع گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 143.3 ملین روپے تھا۔سہ ماہی کے دوران آٹومیکرز کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 3.97 روپے رہی جو گزشتہ سال ایک روپے تھی۔منافع میں اضافے کو فروخت میں اضافے سے منسوب کیاجاسکتا ہے۔سہ ماہی کے دوران ایچ سی اے آر کی فروخت 17.85 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال...
کراچی میں دواؤں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواؤں کی قیمیتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔ امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک دو دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی (Essential) جبکہ 500 فارمولیشن (Non-Essential) رجسٹرڈ ہیں۔ No-Essential ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کر دیا گیا جبکہ Essential...
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔ گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں مختلف صلاحیت کے سولر سسٹمز کی قیمتیں درج ذیل ہیں: 5 کلو واٹ سسٹم: 5,50,000 روپے 7 کلو واٹ سسٹم:...
ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2487 روپے اضافے سے قمیت 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار اضافے کا امکان ہے .تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی. جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2025ء ) 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری تیار کر لی گئی، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی دکھائی دینے کا امکان ہے ۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے اضافے کا امکان ہے ۔ دیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافے کی توقع کی جارہی ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، 2023-24 کے دوران تنخواہ دار افراد سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے سال 2022-23 کے مقابلے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا، ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ پر رہا، کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع ہوئے جبکہ 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، بینکوں،...
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی اور پیٹرول کی اوسط قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ مٹی کے تیل کی ایکس...
گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے، حکومت نے 15 جنوری کو آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا...

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 27 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 27 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے ملکی قرضوں میں اضافے کے حوالے سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق پاکستان کا قرض 70,400ارب تک پہنچ گیا ہے جو اپریل 2022میں 43,500ارب روپے تھا،اپریل 2022سے 27ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 1248ارب روپے کا قرض لیا جبکہ خیبر پختونخواہ کا 77 سال کا مجموعی قرض 725ارب روپے ہے، اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20دن...
پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...